37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ اپنی خود کفالت ؍اعتمادی کے ذریعہ نئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کیلئے پابند عہد: ایڈمرل سنیل لامبا

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، ہندوستان کی مستقبل بحریہ کی تعمیر: ٹیکنالوجی لازمی کےعنوان پر ایک دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی کے ذریعہ آج یہاں نئی دلی میں کیاگیا۔ اس سیمینار میں ہندوستانی بحریہ ہندوستانی ساحلی محافظ دستوں، وزارتِ دفاع کے مربوط دفاعی عملے، ڈی آر ڈی او، ہندوستان اور بیرونِ ملک کے صنعتی لیڈر، ماہر تعلیم اور دانشوروں نے شرکت کی اور ایک مشترک پلیٹ فارم پر مستقبل کی بحریہ کی تعمیر کیلئے ملکی اور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے نیز حکومت کے نظریئے‘‘میک ان انڈیا’’ پروگرام کی توقعات کو پورا کرنے کی غرض سے جدید ٹیکنالوجیوں کو سیکھنے سے متعلق اپنے نظریات پر تبادلۂ خیال کیا۔

سیمینار کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں بحریہ کے عملے کے سربراہ اور چیئرمین اور اسٹاف کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ نے جہازوں کے ڈیزائن اور انہیں ملک میں تیار کرنے کے میدان میں بہت بڑے قدم اٹھائے ہیں اور بھارتی بحریہ میں یکسربڑی تبدیلی ہوئی ہے کہ وہ اب ‘‘خریداربحریہ’’ کی جگہ ‘‘معمار بحریہ’’ میں تبدیل ہو رہی ہے۔ ملک میں ہی جہازوں کو تیار کرنے کی صلاحیت جیسی کامیابی کےباوجود اب بھی بحریہ جدید ٹیکنالوجیوں کیلئے غیر ملکی تعاون پر منحصر ہے۔ جہازوں کےڈیزائن اور تعمیر میں100فیصد خودکفالت؍اعتمادی حاصل کرنے میں اعلیٰ قسم کی جدید ٹیکنالوجیوں، ان کی جہاز سے لے جانے والے آلات اور نظاموں میں تبدیلی، خدمات اور معیارات میں ان کی شمولیت ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خود کفالت جو بہتر اسٹریٹجک خودمختاری یاخودانتظامی کو حاصل کرنے میں اہمیت کی حامل ہے، کوئی آسان کام نہیں ہے، بلکہ  اس کیلئے محققین، ڈیزئنروں اورمینوفیکچروں کی انتھک کوششیں درکارہیں۔

بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ نے اس جانب قدم اٹھاتے ہوئے مختلف پالیسی اور نظریاتی دستاویزات کےذریعہ دیسی ملکی منصوبوں اور جدید ترین آلات اور نظاموں کے فروغ کی ضرورت کو باقاعدہ طورپر پیش کیا ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل لامبا نے دو جریدوں ، بحریہ افسران کے ذریعہ تحریرکردہ‘‘مستقبل کی ٹیکنالوجیاں’’ اور ایف آئی سی سی آئی کے افسران کے ذریعہ تھریر کردہ‘‘ نالج پیپر’’کا اجراء بھی کیا۔ انہوں نے ایف آئی سی سی آئی کےذریعہ تیار کردہ دفاع اور خلاء(ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس) پر ایک ویب پورٹل کابھی آغاز کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More