24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

11-2010 ء سے 17-2016 ء کے دوران خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں 6492.19 ملین امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی حصص کی آمد

Urdu News

نئی دہلی، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ  سادھوی نرنجن   جیوتی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ    کامرس اور صنعت کی وزارت   کی  صنعتی  پالیسی اور فروغ   ( ڈی آئی پی پی ) کے محکمے کے مطابق 11-2010 ء سے 17-2016 ء کے دوران خوراک کو ڈبہ بند  کرنے کے شعبے میں 6492.19 ملین امریکی ڈالر  کی ایف ڈی آئی  حصص کی آمد  ہوئی ۔  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں نے 100 فی صد  براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری     قابل  اطلاق قوانین   /  سیکٹولر   ضابطوں / ریگولیشن / سکیورٹی   شرطوں کے    مطابق  از خود  روٹ کے ذریعے  اجازت دی گئی ہے ۔  15-2014 ء میں  اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ  کی وزارت کے   مرکزی  اعداد و شمار کے دفتر کی طرف سے کئے گئے  صنعتوں کے تازہ  سالانہ سروے کے مطابق    درج شدہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اکائیوں  کے ذریعے  کل  سرمایہ کاری    36843371 لاکھ روپئے رہی ۔  15-2014 ء  میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں میں ریاست کے اعتبار سے  کی گئی سرمایہ کاری   درج ذیل ضمیمہ دی گئی ہے ۔

          سینٹرل اسٹیسٹک  آفس کے ذریعے کئے گئے صنعتوں کے سالانہ سروے کے تحت  سروے  کے مطابق      اندراج شدہ   فوڈ پروسیسنگ  یونٹوں کی تعداد   میں  اضافہ  درج کیا گیا ۔  11-2010 ء میں یہ تعداد  35838 تھی   ، جو  15-2014 ء میں بڑھ کر 38603 ہو گئی ۔

15-2014 ء میں درج شدہ  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اکائیوں میں  کی گئی  ریاستی اعتبار سے  سرمایہ کاری  :

نمبر  شمار ریاست لگایا گیا  سرمایہ  ( لاکھ روپئے میں )
1 انڈ مان و نکوبار جزائر 733
2 آندھرا پردیش 2303736
3 اروناچل پردیش 6822
4 آسام 802132
5 بہار 688407
6 چنڈی گڑھ 7251
7 چھتیس گڑھ 355497
8 دادر اور نگر حویلی 2337
9 دمن اور دیو 33297
10 قومی راجدھانی خطہ دہلی 651151
11 گوا 152223
12 گجرات 2568716
13 ہریانہ 2054238
14 ہماچل پردیش 296996
15 جموں و کشمیر 112583
16 جھار کھنڈ 124541
17 کرناٹک 3227013
18 کیرلا 703629
19 مدھیہ پردیش 1218209
20 مہاراشٹر 6749766
21 منی پور 5537
22 میگھالیہ 44828
23 ناگا لینڈ 1938
24 اڈیشہ 333689
25 پانڈیچری 70505
26 پنجاب 2298109
27 راجستھان 953902
28 سکم 18285
29 تمل ناڈو 2809159
30 تیلنگانہ 1008565
31 تری پورہ 20030
32 اتر پردیش 5119369
33 اترا کھنڈ 506498
34 مغربی بنگال 1593680
میزان 368,43,371

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More