26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹلی کے وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ ہند سے ملا قات

Urdu News

نئی دہلی، جمہوریہ اٹلی کے وزیر اعظم جناب پا ؤلو جنٹی لو نی نے آج یہاں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کو وند سے ملا قات کی ۔

صدر جمہوریہ ہند نے اٹلی کے وزیر اعظم کا ہندوستان میں استقبال کر تے ہو ئے کہا کہ ان کا دورہ ہند سابق وزیر اعظم جناب پروڈی کے دورہ کے دس سال بعد ہو رہا ہے ۔ ان کا یہ دورہ ہند –اٹلی دوستی کے لئے کا فی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ملک 2018 میں اپنے سفارتی رشتوں کی 70 ویں سالگرہ منا نے والے ہیں ۔

صدر جمہوریہ ہند نے مزید کہا کہ ہندوستان اور اٹلی قدیم تہذیبیں ہیں اور وہ زمانے سے ایک دوسرے کے لئے ما نوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان اقتصادی رشتے بہت مستحکم ہیں پھر بھی اس سلسلے میں بہت کچھ کر نے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ہندوستان کی کا رو باراور جی ایس ٹی  میں آسانیاں پیدا کر نے کی کو ششوںسمیت اصلاحی اقدامات، اطالوی کمپنیوں کو تجا رت کے مواقع فرا ہم کر تے ہیں ۔  ہندوستان میں بنیا دی ڈھانچے کی ترقی میں ہی 1 کھرب امریکی ڈالر کے مضمرات موجود ہیں ۔ ہندوستان اپنے فروغ ترقی کے لئے اطالوی ٹیکنا لو جی اور سرما یہ کا ری کے حصول میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہیں یہ جا ن کر خوشی ہو ئی کہ اطا لوی کمپنیاں ہندوستان میں ریلویز ، آٹو ، قابل احیا توا نا ئی اور فوڈ پرو سیسنگ کے شعبے میں حصہ لینا چا ہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں بھی اٹلی میں مواقع کی تلا ش کر رہی ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان کئی شعبوں میں یکسا نیت ہے ۔ ہمارے رشتے مشترکہ جمہوری قدروں اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہیں ۔ اٹلی میں وسیع ہندوستانی برا دری آباد ہے ۔ ہندوستان اس ملک کی سما جی -اقتصادی ترقی میں ہندوستانی برا دری کے تعا ون کو اٹلی کے ذریعہ تسلیم کئے جا نے کی کا فی قدر کر تا ہے ۔ ہما رے عوام کے  درمیان رابطے بڑھ رہے ہیں ۔ 2000 سے زائد ہندوستانی طلبا آج اٹلی میں زیر تعلیم ہیں ۔

صدر جمہوریہ ہند نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی بے حد خوشی ہے کہ اٹلی ورلڈ فوڈ انڈیا 2017 میں مخصوص ملک کے طور پر شرکت کر نے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی دنیا میں سر ما یہ کی ترتیب کے لئے مشہور ہے ۔ انہوں نے ‘‘ڈے آف اٹالین ڈیزائن ان دی ورلڈ’’ منا نے کے لئے جناب جنٹی لو نی کی ذاتی کو ششوں کی تعریف کی ۔ا نہوں نے کہا کہ اس سال یہ تقریب دنیا کے 100 سے زائد شہروں میں منعقد ہو ئی اور بے حد کا میا ب رہی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More