37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے سینٹرل ریلوے اور مغربی ریلوے کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب اشونی لوہانی نے آج ممبئی میں چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس میں سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر جناب کے ڈی شرما اور مغربی ریلوے کے جنرل منیجر جناب اے کے گپتا کے ساتھ تمام جاری پروجیکٹوں  اور آئندہ کے پروجیکٹوں کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔جناب اشونی لوہانی نے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (ایم یو ٹی پی)خاص طورپر دیوا- تھانے اور کُرلا- پریل کی پانچویں اور چھٹی لائنوں کے تحت صلاحیت بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سینٹرل اور مغربی ریلوے نیز ایم آر وی سی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ڈویژنل ریلوے منیجروں ممبئی، ممبئی سینٹرل اور ایم آر وی سی کے ڈائریکٹر کی طرف سے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ اسٹیشن کے معائنے سے پہلے جناب اشونی لوہانی نے پریس اور میڈیا سے خطاب کیا۔

جناب اشونی لوہانی نے شہری بکنگ مرکز پر پہلے خود کار ٹکٹ نکالنے والی مشین کا افتتاح بھی کیا، جہاں لوگ اے ٹی وی ایم اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ سی ایس ایم ٹی مین لائن پر موبائل چارج کرنے کے اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا گیا۔

جناب اشونی لوہانی نے سی ایس ایم ٹی پر دن رات کام کرنے والی بچوں کی ہیلپ لائن 1098 کا بھی افتتاح کیا، جس کے ذریعے گھر سے بھاگ جانے والے بچوں کو شناخت کرکے ان کے گھروں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔اس طرح کے ہیلپ ڈیسک لوک مانیہ تلک ٹرمنس اور کلیان پر فراہم ہے۔ جناب لوہانی نے محترمہ ریکھا مشرا سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے گھر سے بھاگ جانے والے سینکڑوں بچوں کو ان کے گھروالوں سے ملایا ہے۔ جناب لوہانی نے سینٹرل ریلوے کے کھیل کود سے متعلق نمایاں افراد سے ملاقات کی اور قوم کے تئیں ان کے رول کی تعریف کی۔

ممبئی ڈویژن کے برانچ منیجروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئر مین نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ عملے کے افراد سے وقتاً فوقتاً ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔ جناب لوہانی نے عملے کے افراد کی خیریت اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب لوہانی نے اس بات کے لئے افسران کی ہمت افزائی کی کہ وہ بغیر کسی جھجک اور خوف کے تنظیم کی بہتری کے لئے اختراعی نوعیت کے خیالات پیش کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More