Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن(کے وی آئی سی) نے ایئر انڈیا کا کانٹریکٹ حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے مسلسل تیسری بارا یئر انڈیا سے 8کروڑ روپے کا کانٹریکٹ حاصل کیا ہے۔ یہ کانٹریکٹ ایئر انڈیا کے بین الاقوامی مسافروں کے لئے آسائشی کٹس فراہم کرنے کے لئے ہے، جس میں کھادی کے بنے ہوئے ہاتھ پوچھنے کے خوشبودار سنیٹائزر، صفائی کے لوشن، ہاتھ سے بنا ہوا صابن، ہونٹوں پر پھیرنےو الی بام، کھادی کا روز فیس واش  اور دیگر ضروری تیل وغیرہ شامل ہیں۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونئے کمار سکسینہ نے بتایا کہ دیسی کپڑے کے استعمال کو فروغ دینے اور کے وی آئی سی کے ذریعے اس کی فراہمی بڑھانے کی غرض سے قومی فضائی کمپنی  ایئر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں میں قدرتی اور ماحول دوست کھادی  کی مصنوعات  کے استعمال کے لئے اپنا آرڈر دوہرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی لئے اس نے کے وی آئی سی کو 185ہزار آسائشی کٹس کی فراہمی کا آرڈر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی کے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اسے مسلسل تیسری مرتبہ آسائشی کٹس فراہم کرنے آرڈر ملا ہے۔ کے وی آئی  سی کے چیئر مین نے یہ بھی کہا کہ تازہ ترین آرڈر سے اس کمیشن کو دیہی کارکنوں کو بہت چھوٹے کارخانوں کے ذریعے مسلسل روزگار فراہم کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

ستمبر2016ء میں ایئر انڈیا نے کے وی آئی سی کو 5.75 لاکھ کھادی کی صابن کی ٹکیا فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے جون 2016ءمیں کے وی آئی سی کو 1.85لاکھ آسائشی کٹس مہیا کرانے کا 8 کروڑ روپے کا آرڈر دیا تھا۔ اسی طرح دسمبر2015ءمیں ایئر انڈیا نے کے وی آئی سی کو 25ہزار آسائشی کٹس فراہم کرنے کا 1.21 کروڑ روپے کا آزمائشی آرڈر دیا تھا۔جناب ونئے کمار سکسینہ نے بتایا کہ کے وی آئی سی نے کبھی بھی سامان کی فراہمی میں مقررہ وقت حد سے تجاوز نہیں کیا اور کھادی کی مصنوعات کے معیار کے معاملے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے تمام اطراف سے بار بار آرڈر ملنے لگے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More