32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سندربن کے نزدیک ایس ایس ایل کولکاتہ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے جہاز رانی سندربن سے 10 میل کی دور ی پر مغربی بنگال کے ساحل کے نزدیک مشکل میں پھنسے بحری جہاز ایس ایس ایل کولکاتہ کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور جہاز کی سلامتی کے لئے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ بچاؤکاری کرنے والی مشہورومعروف بین الاقوامی کمپنی اسمتھ انٹرنیشنل، سنگاپور کو اس جہاز کو بچانےکے عمل میں لگایا گیا ہے۔ تاہم خراب موسم اور سمندر کے حالات کے سبب بچاؤ کارروائی میں رکاوٹ کر رہی ہے۔ بچاؤکاری کرنے والے افراد کولکاتہ، پہنچ چکے ہیں اور جیسے ہی موسم بہتر ہو جاتا ہے، بچاؤکاری مہم شروع ہو جائے گی۔ جہاز میں آگ زنی کے واقعے کے سبب کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

جہازرانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل، ڈی جی  کوم سینٹر میں اس تجارتی جہاز سے گزشتہ 13 تاریخ کو  رات ساڑھے 10 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ جہاز کے ایک کارگو میں دھماکہ ہوا ہے اور کنٹینر میں آگ لگ گئی ہے اور مدد کی درخواست کی گئی۔ اس جہاز میں عملے کے 22 فراد سوار تھے۔ علاوہ ازیں جہاز میں 464 کنٹینر (613ٹی ای یوز)کو کرشنا پٹنم بندرگاہ آندھراپردیش سے کولکاتہ بندرگاہ ، مغربی بنگال لے جایا جا رہا تھا۔ آگ زنی کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی ڈی جی کوم سنٹر نے ایم آر سی سی ہلدیا اور ڈائرکٹوریٹ جنرل برائے جہاز رانی، کوسٹ گارڈ اور کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ کر دیا گیا کہ وہ جہاز کے کپتان اور عملے کے افراد کو تمام ضروری امداد مہیا کرائیں۔

اگلی صبح ہی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ اور انڈین کوسٹ گارڈ سے درخواست کی گئی کہ وہ آگ  بجھانے ، جہاز پر سوار افراد کی زندگی بچانے اور جہاز سے آلودگی کے اخراج کی روک تھام کے لئے مکمل امداد اور تعاؤن فراہم کرے، جہاں کے کپتان اور عملے کے افراد بے قابو آگ کے سبب جہاز سے اترگئے اور انڈین کوسٹ گارڈ نے عملے کے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا اور اپنے جہاز آئی سی جی ایس  راج کرن کے ذریعہ انہیں ہلدیہ بندرگاہ پہنچا دیا۔

اگلے دن ڈائرکٹوریٹ جنرل برائے جہاز رانی کے تکنیکی افسران نے فوری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کسی بھی قسم کی  آلودگی سے بچا جا سکے ، کیونکہ جہاز پر بھیانک آگ لگی ہوئی تھی اور یہ سندربن کے نزدیک آر ہی تھی، جو کہ ماحولیاتی اعتبارسے نہایت حساس علاقہ ہے۔ جہاز رانی کی کمپنی کو تمام ایجنسیوں، ماہرین اور بچاؤ کاری کرنے والے افراد کی مدد لے کر فوری کارروائی کرنے کے لئے کہاگیا۔

مرکنٹائل مرین ڈپارٹمنٹ، کولکاتہ کے پرنسپل آفیسر نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ، ہندوستانی بحریہ، انڈین کوسٹ گارڈ، انڈین رجسٹر آف شپنگ (جہاز ایس ایس کولکاتہ کی کلاسیفکیشن سوسائٹی)اور جہاز کے مالک کے ساتھ اس روز میٹنگ کی اور مناسب اقدامات کئے گئے تاکہ  یہ جہاز سندربن اور بنگلہ دیش کے آبی حدود کی جانب نہ جا سکے۔ ہندوستانی بحریہ نے بھی اس کے مطابق 16 جون کو ایک کارروائی کی۔ ہندوستانی بحریہ کے کمانڈوز اور عملے کے  3 افراد کو ہیلی کاپٹر سی کنگ کے ذریعہ یہاں لایا گیا۔ یہ لوگ بحفاظت جہاز پر سوار ہوئے اور جہاز کو بنگلہ دیشی آبی حدود سے 15میل دور پہنچا دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More