22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کو کنٹرول اور منضبط کرنے کے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، 10مارچ ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجین گوہائین نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والوں کے لیے علیحدہ راستے ہیں۔ ان پر ریلوے کا عملہ تعینات رہتا ہے۔

جس اسٹیشن سے گاڑی شروع ہوئی ہے وہاں جنرل ڈبوں میں مسافروں کے جانے کے لیے قطار بنوائی جاتی ہے۔

پارک کرنے اور پارک نہ کرنے کی جگہوں کی نشاندہی کردی گئی ہے تاکہ بے تکی طرح سے گاڑیاں کھڑی نہ کی جائیں۔ ٹریفک/ مقامی پولیس کے اشتراک سے ٹرافک کے ضابطوں پر عمل ہوتا ہے۔

تہواروں کے موسم میں کامرشیل اور سکیورٹی عملہ خصوصی طور سے تعینات کیا جاتا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اسٹیشنوں پر ٹکٹ کی خودکار مشینیں، شہر کے بکنگ آفس، موبائل ایپ وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں۔

اہم ریلوے اسٹیشنوں پر عام طور سے اور خاص طور سے تہواروں کے موسم کے دوران سی سی ٹی وی نظام وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ ہجوم پر نظر رکھی جاسکے۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More