41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے کول انڈیا لمیٹیڈ اس کی ذیلی کمپنیوں کو الاٹ شدہ کوئلہ کان پٹے کے تحت آنے والے علاقوں سے کول بیڈ میتھن کی کھوج اور اسے کام پرلینے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق   کابینہ کمیٹی نے آج     پیٹرول اور قدرتی گیس کی وزارت کے ذریعہ تیل کے   کنوئیں   (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ )ایکٹ 1948 (او آر ڈی   ایکٹ1948) کے   سیکشن 12 کے تحت   3 نومبر 2015  کو جاری  کئے گئے    نوٹی فکیشن کے   کلاز 3 (xiii) میں ترمیم کرتے ہوئے   ایک نوٹی فکیشن جاری کرنے کو اپنی  منظوری دے دی ہے۔ اس ترمیم کی وجہ سے پیٹرولم اور قدرتی گیس کے ضابطوں 1959 پی این جی   ضابطے 1959) کے تحت کول انڈیا لمیٹیڈ   (سی  آئی ایل)  اور اس کی کمپنیوں کو اپنا کوئلہ      والے علاقوں  سے   کول  بیڈ میتھین  (سی بی ایم) کو  نکالنے  کے لئے  پی این جی  ضابطہ 1959   کے تحت لائسنس  /پٹے کی منظوری کے لئے   درخواست دینے کے  معاملہ میں راحت دی جاتی ہے۔

 اثر:

 یہ فیصلہ کاروبار کو آسان کرنے کے  لئے حکومت کے اقدامات کے مطابق ہے اس سے   سی بی ایم کی کھوج  اور اسے کام میں لینے  کے سلسلہ میں تیزی آئے گی۔ قدرتی گیس کی دستیابی بڑھے  گی اور   قدرتی گیس کی  مانگ اور سپلائی کے درمیان      فاصلہ   کم ہوجائے گا ۔  بلاک کے آس پاس سی بی ایم گیس ذخائر کی کھوج اور کام میں لینے کے لئے   ترقی کی سرگرمیاں بڑھنے  سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجہ میں  سی بی ایم آپریشین اور صنعتوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

پس منظر:

 حکومت ہند نے اس سے پہلے    3 نومبر 2015 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت   تمام کوئلہ والے علاقوں سے  سی بی ایم کی کھوج اور اسے کام میں لینے کے لئے سی آئی ایل اور اس کی معاون کپنیوں کو حقوق دیئے گئے ہیں   جس کے لئے وہ    کوئلہ کے لئے   کانکنی    پٹے پر    رکھتے ہیں۔  نوٹیفکیشن کے کلاز  3 (vi) میں  اس بات کی گنجائش  ہے کہ    سی بی ایم کے لئے کانکنی     / پٹے کی منظوری کے لئے پی این جی ضابطہ  1959  کے تحت    پٹے دار   پیٹرولیم اور قدرتی گیس   وزارت کو  مرکزی کانکنی  پلاننگ   اور  ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ (سی ایم پی ڈی آئی ایل)   کی  تفصیلی سفارشات کے ساتھ     درخواست     داخل کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More