22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوےاسٹیشنوں پر جن اوشدھی کیندرکھولنےکااوصولی فیصلہ:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، کیمکلزاورکھادوں اور پارلیمانی امور کےوزیر جناب اننت کمار نے آج یہاں ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر ریلوے اداروں میں جن اوشدھی کیندروں کے کھولنے کیلئے ریلوےکےوزیرجناب سریش پربھوکےساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ، جہازرانی اور کیمیکلز و فرٹیلائزر کےوزیر مملکت جناب من لال منڈاویہ بھی موجودتھے۔ ریلویز کی وزارت سے پی ایم بی جے پی اسکیم کو مضبوط تعاون کا یقین دلاتے ہوئےجناب پربھونےمیڈیا کےافراد کو بتایا کہ آج کے تبادلۂ خیال کےدوران ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر ریلوےاداروں میں جن اوشدھی کیندروں کو کھولنےکیلئےاصولی طورپر فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلویز ہندوستان میں سب سے بڑا آجرہے۔جینرک یعنی نامیاتی دواؤں کے رساؤ کیلئے دونوں وزارتوں کے درمیان کوششوں کے امتزاج سے عام آدمی کیلئے رسائی بڑھےگی۔ میٹنگ کے نتیجے کےبارےمیں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے شری اننت کمار نے کہا کہ میٹنگ کافی سودمند رہی اور جناب پربھو نے وزیراعظم کےویژن کو آگے لےجانے کیلئے ریلویز کی طرف سے مکمل یقین دلایا۔ جناب اننت کمارنےکہاکہ ہم ریلوےکےوسیع بنیادی ڈھانچے کا استعمال کریں گے تاکہ عام آدمی کیلئے سستی، معیاری، نامیاتی دواؤں کی رسائی بڑھائی جا سکے۔ جناب اننت کمار نے مزیدکہاکہ حکومت وزیراعظم نریندرمودی کے ویژ ن کو پوری طرح نافذ کرنےپرزوردے رہی ہے تاکہ ملک کے تمام شہریوں کو سستی اور معیاری دوائیں حاصل ہو سکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت ہندوستان بھر میں 450سے زیادہ ضلعوں میں فی الحال 1600سےزیادہ جن اوشدھی کیندر کھولےگئےہیں اورتمام اسٹوروں میں دستیاب سبھی دوائیں ،ڈبلیو ایچ او، گڈمینوفیکچرنگ کےمعیار کو پورا کرتی ہیں۔ وزیر موصوف نے دونوں وزارتوں کے سینئرافسروں کوہدایت دی ہے کہ وہ اس منصوبے کو لاگو کرنے کیلئے تمام طریقۂ کار اور حکمت عملی وضع کریں۔ اس موقع پر پیٹرو کیمیکلز محکمے کے سکریٹری جے پریہ پرکاش ، ریلوے بورڈ ٹریفک ممبر محمد جمشید، دونوں وزارتوں کے سینئرافسران بھی موجودتھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More