22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے جہاز ’’ہوراوی‘‘ کی مرکت مکمل کی

Urdu News

نئی دہلی، مالدیپ کے کوسٹ گارڈ کے جہاز  ’’ہوراوی‘‘  کی مرمت کا کام  وشاکھا پٹنم  میں بحریہ کے ڈاک یارڈ میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا اور  جہاز کوباضابطہ طور پر  مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے کمانڈنگ افسر  میجر محمد جمشید کو  سونپ دیا گیا۔ ہوراوی جہاز کو سونپنے کے لئے آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی  بحریہ کے ڈاک یارڈ کے ایڈمیرل سپرنٹنڈنٹ ریئر ایڈمیرل امت بوس تھے ، جنہوں نے  بعد میں اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے  مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے لئے  بھارتی بحریہ کی طرف سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ کمانڈنگ افسر نے اس موقع پر   کوسٹ گارڈ کے جہاز کی مرمت  کا کام  کامیابی سے مکمل کرنے پر بھارتی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ۔

 مالدیپ کے کوسٹ گارڈ کے جہاز  (ایم سی جی ایس)  ہوراوی  کی مرمت کا  چار مہینے تک چلنے والا کام بھارتی بحریہ نے  شروع کیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کے خطے میں دوست ملکوں کی بحری افواج کے ساتھ  سفارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ جہاز  12 جولا ئی 2018 کو وشاکھا پٹنم پہنچا تھا اور اس کی مرمت کا کام  14 نومبر  2018 تک مکمل کرلیا گیا۔ مرمت کے دوران جہاز کے بہت سے حصوں کی مرمت کی گئی اور سازوسامان کو دوبارہ نصب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ جہاز پر موجود ت کئی نظام اور سازوسامان کی تجدید بھی کی گئی تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔ تمام سازوسامان سمندر  میں تجربات کے بعد نصب کیا گیا ہے جس سے جہاز کی جنگی صلاحیت  کو  بہتر بنایا  گیا ہے اور  اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے لئے یہ جہاز  پوری طرح  عملی طور پر دستیاب رہے۔

ایم سی جی ایس  ہورا وی  کی تعمیر مارچ 2001  میں کولکاتا کے  گارڈن ریچ  شپ بلڈرس  اینڈ انجینئرس  نے کی تھی  جسے  آئی این ایس  تلن چنگ کے نام  سے  ایک گشتی جہاز  کے طور پر  شامل کیا گیا تھا ، بعد میں حکومت ہند نے  مالدیپ کے ساتھ  اسٹریٹجک ساجھیداری  کو مستحکم کرنے کی خاطر  یہ جہاز اپریل  2006  میں مالدیپ کو تحفہ میں دے دیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More