38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہرادون میں آشیانہ انیکسی کا صدر جمہوریہ کے ہاتھوں افتتاح

President of India inaugurates ‘Ashiana Annexe’ in Dehradun
Urdu News

نئی دلّی ، صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے آج اتراکھنڈ میں دہرادون کے مقام پر ’’آشیانہ انیکسی‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ کم خرچ بارہ رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد صدر جمہوریہ کے آشیانہ میں آرام کے دوران راشٹر بھون کے افسروں اور عملے کے افراد کے لئے رہائش کا انتظام کرنا ہے۔

آشیانہ کی تعمیر میں نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جسے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی) نے ترقی دی ہے۔ اس میں ماحول دوست سامان کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سامان کے استعمال سے روایتی کڑیوں، تھموں اور کنکریٹ کے لنٹل کے استعمال سے گریز کیا جاسکا ہے۔ دوسری خوبی یہ ہے کہ یہ رہائشی یونٹ قدرتی آفات کی صورت میں کم اثر قبول کرنے والے پائیدار اور کم خرچ ہیں۔

دہرادون کے راجپور روڈ پر واقع آشیانہ کو بنیادی طور پر صدر کے باڈی گارڈ کے کمانڈنٹ کے لئے بنگلے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اب عرصے کے عدم استعمال کے بعد اس کا استعمال دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ جناب آر کے نارائنن وہ آخری صدر جمہوریہ تھے جنھوں نے مارچ 1998 میں اس میں قیام کیا تھا۔ نئے تزئین شدہ راشٹرپتی آشیانہ کا افتتاح صدر جمہوریہ نے 27 ستمبر 2016 کو کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More