34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ

Urdu News

نئی دلّی ، نوٹ بندی اور آپریشن کلین منی کے بعد داخل کئے جانے والے انکم ٹیکس ریٹرنس ( آئی ٹی آر ایس ) کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ 5 اگست ، 2017 ء کو 28292955 تک ریٹرنس داخل کئے جا چکے تھے ، جب کہ مالی سال 17-2016 ء میں اس تاریخ تک داخل کئے گئے انکم ٹیکس ریٹرنس کی تعدا 22697843 تھی ، جو 24.7 فی صد اضافے کو ظاہر کرتی تھی ۔ اس سے پچھلے سال کا یہ اضافہ 9.9 فی صد تھا ۔ افراد کے ذریعہ جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس ریٹرنس کا اضافہ 25.3 فی صد ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ افراد کی طرف سے 5 اگست ، 2017 ء تک 27939083 انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کئے گئے ۔ پچھلے مالی سال 17-2016 ء میں یہ تعداد 22292864 تھی ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے خاطر خواہ تعداد میں نئے لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔ براہ راست ٹیکس داخل کرنے کے معاملے میں بھی نوٹ بندی کا اثر صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے ۔ ذاتی آمدنی ٹیکس ( یعنی کارپوریٹ ٹیکس کے علاوہ ) ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے میں 5 اگست ، 2017 ء تک تقریباً 41.79 فی صد کا اضافہ ہوا ۔ یہ اضافہ مالی سال 17-2016 ء کے مقابلے ہے ۔ ٹیکس کا خود حساب لگاکر ذاتی آمدنی ٹیکس جمع کرانے کے معاملے میں مالی سال 17-2016 ء کے مقابلے میں 34.25 فی صد کا اضافہ ہوا ۔

مندرجہ بالا معلومات سے اندازہ ہوتا ہے کہ کالے دھن کی لعنت سے نپٹنے کے حکومت کے عزم کا کتنا اثر ہوا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More