33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’’میں نہیں ہم‘‘ پورٹل اور ایپ کے لانچ کے موقع پر آئی ٹی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ پیشہ وران کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ’’میں نہیں ہم‘‘ پورٹل اور ایپ کی شروعات کی۔

یہ پورٹل جو ’’سیلف 4 سوسائٹی‘‘ کے مرکزی خیال پر کام کرتا ہے۔ وہ آئی ٹی پیشہ وروں اور اداروں کو سماجی کاز کے تئیں اور سماج کی خدمات کے تئیں کوششوں کے لئے انہیں  ایک پلیٹ فارم پر لانے کے قابل بنائے گا۔ ایسا کرتے  ہوئے پورٹل سے سماج کے کمزور طبقات  کی خدمات کے تئیں  عظیم اشتراک  میں خصوصاً ٹیکنالوجی کے فوائد سے طاقت حاصل کرکے محرک کے طور پر مدد کرنے کی امید ہے۔اس سے اس موضوع  سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ، جنہیں سماج کے مفاد میں کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے ،ان کی  وسیع پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔

آئی ٹی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ پیشہ وران ، صنعت  اور  ٹیکنوکریٹس کے وسیع طبقات سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لوگ دوسروں کے لئے  اور سماج کی  خدمت کرنا چاہتے ہیں جو  مثبت فرق ظاہر کرتا ہے۔

وہ افراد جنہوں نے آج وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کی، ان میں جناب آنند مہندرا ، محترمہ سدھا مورتی اور ہندوستان کی بڑی آئی ٹی کمنپیوں سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان پیشہ ور شامل تھے۔

ہرایک کوشش ،خوا ہ وہ بڑی ہو یا چھوٹی، کافی قیمتی ہوتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتیں اسکیمیں بناتی ہیں اور بجٹ وضع کرتی ہیں لیکن کامیابی عوام کو شامل کرنے پرہی ملتی ہے۔ اب ہم سوچیں کہ ہم دوسروں کی زندگی میں مثبت فرق لانے کے لئے اپنی توانائی کا کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ وہ بھارت کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی طاقت کے بخوبی استعمال کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کررہے ہیں ، بلکہ دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک حیرت انگیز علامت سے تعبیر کیا۔یہ کہتے ہوئے کہ سماجی شعبے میں بہت زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں، وزیر اعظم نے نوجوان سماجی صنعت کاروں کے لئے بھی اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔

ٹاؤن ہال طرز کی ملاقات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے کمفرٹ ژون سے باہر نکلنا ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے کے لئے اور دریافت کرنے کے لئے بہت ساری چیزیں ہیں۔

آئی ٹی پیشہ وروں نے سماجی والنٹیرنگ خصوصی طور پر ہنرمندی اور صفائی ستھرائی کی سمت میں اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔ ایک مشاہدے کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن کی علامت، باپو کی عینک اور باپو کی ترغیب ہے  اور ہم باپو کے ویژن کی تکمیل کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سارے مواقع پر جو کام ‘‘سرکار نہیں کرسکتی ہے، وہ کام ‘‘سسنکار’’ کرسکتے ہیں۔’’ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم صفائی ستھرائی کو اپنے نظام کا ایک جزو بنائیں۔

پانی کے تحفظ کی اہمیت پر بولتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے بارے میں جاننے کے لئے لوگوں کو گجرات کے پوربندر کا دورہ کرنا چاہئے اور مہاتما گاندھی کا گھر دیکھنا چاہئے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پانی کا تحفظ کرنے اور اسے ری سائیکل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا میں اپنے محنتی کسانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ چھڑکاؤوالی آبپاشی کو اپنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رضاکارانہ کوششوں کے ذریعے زرعی شعبے میں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سے لوگ اس لئے ٹیکس دے رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ان کے پیسوں کا مناسب طور پر استعمال لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان، اپنے نوجوانوں کے ہنر کی وجہ سے اسٹارٹ اپ شعبے میں اپنی پہچان بنارہاہے۔

ایک ٹیم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیہی ڈیجیٹل صنعت ساز کی تخلیق کے لئے کام کرتے ہوئے یہ بہت اہم ہے کہ ایک ایسے بھارت کی تشکیل کی جائے جہاں ہر ایک کے لئے یکساں مواقع ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی کام کرنا ہر ایک کے لئے فخر کا باعث ہونا چاہئے۔

تجارت اور صنعت کے تنقید کے رجحان سے اسے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس ٹاؤن ہال پروگرام نے واضح کردیا ہے کہ کس طرح اہم کارپوریٹس سماجی کام میں اپنی بہترین کارکردگی کررہے ہیں اور اپنے ملازمین کو بھی لوگوں کی خدمت کے لئے آمادہ کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More