38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیز نے 200 اے پی اے کا اہم سنگ میل سرکرنے کی کامیابی حاصل کی

Urdu News

نئی دہلی: ۔سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیز  (سی بی ڈی ٹی )  نے فروری  2018  میں سات مزید   ایڈوانس  پرائسنگ ایگریمنٹس(اے پی اے)  پر دستخط کئے ہیں ۔  ان   یک طرفہ اے پی اے پردستخط کے بعد سی بی ڈی  ٹی نے  200  اے پی اے پر دستخط  کا اہم  سنگ میل سر کرلیا ہے ۔

          اب تک سی بی ڈی ٹی  ایسے  203  معاہدوں  پر دستخط کرچکا ہے ، جن میں  185  یکطرفہ اے پی اے اور 18  دوفریقی اے پی اے شامل ہیں۔ جاری مالی سال کے دوران سی بی ڈی ٹی اب تک   51  اے پی اے  معاہدے کرچکا ہے ،  جن میں  44  یکطرفہ اور سات دو فریقی اے پی اے شامل ہیں۔

           فروری میں  جن سات  اے پی اے پر دستخط کئے گئے ہیں ، وہ ہماری معیشت کے   فارماسیوٹیکل  ،آٹوموبائل ،  مالیات   اور غذا اور مشروبات کے     شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔   ان  معاہدوں میں   جن مصنوعات کے بین الاقوامی    سودے ہوئے ہیں  ، ان میں    مینوفیکچرنگ  ، سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ سروس کی فراہمی ،  آئی ٹی کی سہولیات سے لیس  خدمات   ،  رائلٹی کی ادائیگی  ،  کانٹریکٹ   آر اینڈ ڈی سروسز  کی خدمات    کی فراہمی   ،  مارکیٹنگ سپورٹ خدمات کی فراہمی ،تقسیم  ، اے ایم پی  اخراجات   ، انجنئرنگ   ڈیزائن سپورٹ سروسز کی فراہمی   ،سورسنگ سپورٹ سروسز  کی فراہمی اور   انٹریسٹ  یعنی سود کی ادائیگی سے متعلق امور شامل ہیں ۔

          واضح ہوکہ  اے پی اے 2012  میں  انکم ٹیکس ایکٹ  1961   کے تحت دستیاب کرائے گئے تھے اور دفعات کی واپسی     2014  میں  شروع کی گئی تھی ۔    دراصل اے پی اے اسکیم  کی کوشش ہے کہ   پرائسنگ کے طریقوں    کی تشخیص وتعین  اور  بین الاقوامی  سودوں کی قیمتوں کا  پیشگی تعین کے ذریعہ      ٹیکس دہندگان کو    پرائسنگ کی  منتقلی کی سہولیات فراہم کرائی جائے ۔

          اے پی اےاسکیم   کی پیش رفت سے سرکار کے  واپس نہ لئے جانے والے ٹیکس  نظام    کو  استحکام حاصل ہوگا ۔  ہندوستانی اے پی اے پروگرام کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر خاصی ستائش کی جاچکی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More