33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین کا قومی کمیشن فیس بک کے اشتراک سے اپنے ڈیجیٹل خواندگی کے ذریعہ

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بہبود اطفال  کی وزیر  محترمہ مینکا سنجے گاندھی نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ   خواتین کےقومی کمیشن نے فیس بک اور سائبر  پیس  فاؤنڈیشن  (سائبر سیکورٹی کے  تما م پہلوؤں سے متعلق ٹریننگ میں مصروف  رانچی اور جھارکھنڈ میں واقع  ایک سول سوسائٹی  تنظیم)  کے اشتراک سے  کالج ، یونیورسٹی طالبات کے لئے ڈیجیٹل  خواندگی پروگرام شروع کیا ہے۔    پروگرام کا مقصد  خواتین میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ،   سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ،   خواتین کو دستیاب   وسائل کے بارے میں   صارفین  کو مشورہ دینا   ، مسائل کو روکنا  اور  یہ کہ  اس طرح سے جرائم سے کیسے نمٹا جائے   ، وغیرہ ہے۔    ڈیجیٹل خواندگی پروگرام کا مقصد    انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ای میل کے محفوظ استعمال کے سلسلہ میں   بھارت کے بڑے شہروں میں   یونیورسٹیوں  کی 60 ہزار  خواتین  کو  ٹریننگ دینا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More