37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے جزائر کی مجموعی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے مختلف جزیروں کی مجموعی ترقی کے لئے وزارت داخلہ ، مرکز کے زیر انتظام علاقے، انڈمان اور نکور بار جزائر نیز لکشدیپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر آج یہاں سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا افتتاح نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیٹیو جناب امیتابھ کانت نے کیا۔ اس موقع پر حکومت ہند کے سابق سیکریٹری جناب وویک رائے، انڈمان اور نیکوبار جزائر کے چیف سیکریٹری اور نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سیکریٹری یدوویندر ماتھر بھی موجود تھے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب امیتاب کانت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور جزیرہ ترقی ایجنسی کے صدر جناب راجناتھ سنگھ نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جزائر کی مجموعی ترقی کا کام تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارا مقصد انڈمان نیکوبار اور لکشدیپ جزائر جیسے جزیروں کی مسلسل اور ماحولیات کے مطابق ترقی کو یقینی بنانا ہے۔حکومت اس بات کا دھیان رکھے گی کہ ترقی کے اس کام میں ان جزیروں کے صلاحیت پر کسی طرح کا دباؤ نہ پڑے’’۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیتے ہوئے جناب وویک رائے نے کہا کہ ان جزائر میں سیاحت کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

جزائر کی مسلسل ترقی اور بحری مجموعی ترقی کو حکومت کے ذریعے اولین ترجیح دی گئی ہے۔اس کام کے لئے وزیر داخلہ کی صدارت نے ایک چوٹی کا ادارہ جزائر ترقی ایجنسی(آئی ڈی اے) کی تشکیل جنوری 2017ء میں کی گئی تھی، جبکہ نیتی آیوگ کو متعلقہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ ؍ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مجموعی جزائز ترقی پروگرام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کام کے تحت پہلے مرحلے میں انڈمان اور نیکوبار کے لئے مجموعی ترقی اور لکشدیپ کے 10 جزیروں کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔

جزیرہ ترقی ایجنسی نے کل 11سیاحتی پروجیکٹوں(انڈمان اور نیکوبار میں 6 اور لکشدیپ میں 5) کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ رو-روفیری سروس، ڈیجیٹل کنکٹیٹوی اور سبز توانائی  جیسے منصوبوں کو ان جزائر کی مجموعی ترقی کے پہلے مرحلے میں لاگو کرنا ہے۔ان 11پروجیکٹوں میں 7 پروجیکٹ (انڈمان او رنیکوبار میں 4  اور لکشدیپ میں3)آغاز کے لئے تیار ہے۔تفصیلی اراضی سروے ، پروجیکٹوں کے مقام کے جائزے، اسکیم سے جڑے جزائر نے صلاحیت کا اندازہ ، سی آر زیڈ اپلی کیشن اور قبل از مطالع کا کام شرو ع کردیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More