40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خصوصی طبی سہولتوں کے حامل اسپتال

Urdu News

نئی دہلی، 24مارچ ضلع اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں مناسب سرکاری اداروں یا حکام کے ذریعہ جو فہرست میں درج ہیں، صحت عامہ کی سبھی جگہوں پر آگ بجھانے یا اس سے بچنے کی سہولیات کا فوری طور پر آڈٹ کیا جارہا ہے۔ انھیں یہ شورہ بھی دیاگیا ہے کہ اسپتال کے عملے کو، حفاظتی نظام، ہنگامی صورت حال میں رد عمل اور بندوبست کے میدان میں اسپتال کےعملے کو لازمی طور پر تربیت دی جانی

چاہیے۔ چونکہ صحت، ریاست کا معاملہ ہے لہٰذا اسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کے بارے میں معلومات اور اسپتالوں میں آگ کے بہت سے واقعات کا کوئی ریکارڈ مرکزی طور پر نہیں رکھا جاتا۔

جہاں تک دلّی میں صفدر جنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اس سے وابستہ اسپتالوں جیسی مرکزی سرکاری اسپتالوں کا معاملہ ہے تو دلّی میں آگ کا بڑا

واقعہ پیش نہیں آیا۔ البتہ 2 واقعات ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں رونما ہوئے تھے (1) 20-8-16 کو نئے آٖریشن ٹھیٹر میں اور (2) مائیکرو بایولوجی ڈپارٹمنٹ میں آگ کے ان واقعات کی وجہ سے کسی کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی تھی۔

یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More