36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں پر یکم ستمبر 2019 سے صحت کی وارننگ سے متعلق نئی تصویر

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  نے  3 اپریل 2018 کو  سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات  ( پیکنگ اور لیبلنگ) ضابطے – 2008  میں جی ایس آر  331 (ای) کے ذریعے  ’’سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکنگ اور لیبلنگ) دوسری ترمیم ضابطے  2018‘‘ کے ذریعے  ترمیمات کی ہیں۔ ضابطوں میں یہ ترمیمات  ستمبر 2018 کو  کی گئی  پہلی ترمیم   کے لئے نافذ ہوں گے۔

 مذکورہ بالا نوٹیفکیشن کے ذریعے دو تصویروں کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، جنہیں تصویر نمبر دو  کو تمام تمباکو مصنوعات پر  مخصوص صحت وارننگ کے طور پر  چھاپنا لازمی ہوگا، جو  تصویر نمبر ایک کے آغاز کی تاریخ سے  12 مہینے گزرنے کے بعد ان کا چھاپنا ضروری ہوگا۔

مذکورہ نوٹیفکیشن میں  تصویر نمبر ایک کی چھپائی  یکم ستمبر 2018 سے  لازمی کی گئی تھی۔ اس طرح  ان تمام  تمباکو مصنوعات پر  جنہیں  یکم ستمبر 2019  کے بعد تیار کیا گیا ہے، یا در آمد کیا گیا ہے، تصویر نمبر 2 چھا پنی ہوگی۔

تصویر-2
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001S0DO.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002VGTL.jpg

اس کے علاوہ  ایک ٹیلی فون کوئٹ لائن نمبر ’’آج ہی چھوڑیں – 2356-11-1800‘‘  لکھنا بھی صحت وارننگ کا ایک حصہ ہے۔ یہ  تمباکو استعمال کرنے والوں میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور  عادتوں میں تبدیلی کے لئے  مشاورتی کو نسل تک  رسائی فراہم کرتا ہے۔ سگریٹ، بیڑی اور خوردنی تمباکو  کی اشیاء  پر  صحت سے متعلق ایک ہی طرح کی مشترکہ وارننگ  چھاپی جائے گی۔

تمباکو  چھوڑنے کی خاطر لائن سروس  مفت ٹیلی فون نمبر : 2356-11-1800‘‘   پر تمباکو کے استعمال کو چھڑانے میں مشاورت اور طریقہ کار  کے بارے میں خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ عالمی بالغ تمباکو سروے کے حالیہ دوسرے راؤنڈ ( جی اے ٹی ایس -2، 17-2016)  میں ، جو  15  سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے لوگوں میں کیا گیا تھا ، موجودہ سگریٹ  پینے والوں میں 69.9  فیصد  ،  بیڑی پینے والوں میں  53.8 فیصد   اور  خوردنی تمباکو کا استعمال کرنے والوں میں  46.2  فیصد  لوگ  سگریٹ ، بیڑی اور خوردنی تمباکو کے پیکٹوں پر  چھپی وار ننگ کی وجہ سے  سگریٹ ، بیڑی اور خورنی تمباکو کا استعمال چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔

 مذکورہ  نوٹیفکیشن  اور  وارننگ سے متعلق چھاپی جانے والی تصویر  وزارت کی ویب سائٹ : https://mohfw.gov.in اور  https://ntcp.nhp.gov.in  پر پہلے ہی دستیاب ہیں اور انہیں تمام علاقائی زبانوں میں ای- میل کے ذریعے پہنچادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں اس تصویر کی  فائل  وزارت سے ای- میل کے ذریعے ٹیلی فون کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ای- میل اور ٹیلی فون نمبر اس طرح ہیں: ntcp.mohfw@gmail.com اور  011-23062868۔۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More