33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خدمات کی بہم رسانی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ میں اصلاحات درکار ہیں: نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نایب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  سیاسی پارٹیوں کو ملک کی اقتصادی نمو کو مہمیز کرنے کے لیے طویل المدت، مثبت پروگراموں کے ساتھ آگے آنا چاہیے نہ کہ عارضی فوائد کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے مقبول عام اسکیموں کا راستہ اپنانا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے رفقا اور خیرخواہان کی جانب سے نیلور، آندھراپردیش میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں ، جو ان کے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے دو برس مکمل کرنے  کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا، جناب نائیڈو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے حصول کے 72 برسوں کے بعد بھی 18 سے 20 فیصد عوام خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور تقریبا 20 فیصد افراد خواندہ تک نہیں ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے سیاسی پارٹیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور ان کی حالت بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ عمدگی کی حامل طبی اور تعلیمی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں، صنفی اور سماجی تفریق کا خاتمہ کرتے ہوئے شہری –دیہی فرق کو مٹانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

جناب نائیڈو نے سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام الناس کی رائے عامہ کا احترام کرنا سیکھیں اور تحمل اور بردباری سے کام لیں۔ انہیں مخالفین کا احترام کرنا چاہیے اور مثبت پروگراموں کو کھلے ذہن سے قبول کرنا چاہیے۔ تشدد کا راستہ اپنا نامدمخالف پر ناجائز طریقے سے حملہ آور ہوناجمہوریت کے  اصولوں کے منافی ہے۔

نائب صد رجمہوریہ ہند نے بھارتی پارلیمانی جمہوریت کو دنیا کے دیگر حصوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بنانے کی غرض سے مقننہ ، انتظامیہ اور عدلیہ میں اصلاحات شروع کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ موثر حکمرانی فراہم کرنے، عدلیہ میں ہونے والی تاخیر کو ختم کرنے اور اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مقننہ اور پارلیمنٹ کسی رکاوٹ یا تعطل کے بغیر کام کریں۔ اصل مقصد عوام کو بہتر خدمات کی بہم رسانی ہے۔

مختلف سطحوں پر انداز فکر، رجحانات، برتاؤ اور سلوک کے متعدد پہلوؤں میں تبدیلی لانے پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے عوام سے کہا کہ وہ یکطرفہ اور منفی انداز فکر ترک کرکے مثبت اور  تعمیری نظریہ اپنائیں۔ دنیا بھر میں بھارت کے تئیں ایک نئے جوش اور ایک نئی دلچسپی کے ماحول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے اعتماد جتایا کہ بھارت کے عوام اگر تعمیری انداز میں کام کرنا شروع کردیں تودو عددی نمو کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے اسے جموں وکشمیر کو سیدھے اور سادے طریقے سے تسلیم کیا جانا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک آئینی تجویز تھی اور یہ ایک قومی  نوعیت کا معاملہ تھا، نہ کہ سیاسی۔

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی، آندھراپردیش کے آبپاشی کے وزیر جناب پی انل کمار یادو اور اراکین پارلیمنٹ جناب پربھاکر ریڈی  اور جناب درگا پرساد، ایم ایل اے حضرات اور ایم ایل سی حضرات اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More