38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے جنوبی کمانڈ نے 71 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا

Urdu News

نئی دہلی، ملک کے71 ویں یوم جمہوریہ  کا جشن منانے کے لئے کوچی میں بحریہ کے اڈے پر اسٹیشن پریڈ گراؤنڈ، وندورو تھی میں  بحریہ کے جنوبی  کمانڈ( ایس این سی) کی  ایک رسمی  پریڈ کا انعقاد کیاگیا ۔ اس پریڈ کا معائنہ بحریہ کے جنوبی کمانڈ( ایس این سی) کے  وائس ایڈ مرل اے  کےچاؤلہ ،  پی وی ایس ایم۔ اے وی اس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف( ایف او سی۔ ان۔ سی)نے کیا۔  یہ پریڈ 6 مسلح فوجی دستوں پر مشتمل 24 بحریہ کے دستوں پر مشتمل  تھی۔ اس موقع پر   50 لوگوں کے گارڈ آف آنر کے ساتھ بحریہ کے جنوبی کمانڈ  کو عطا کئے گئے صدر کے پرچم کی پریڈ بھی کی گئی۔ پریڈ میں پہنچنے سے قبل  بحریہ  کے جنوبی   کمانڈ کے کمانڈ ر ان چیف نے جنگی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ چڑھا کر شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذرکئے۔ اس موقع پر  کوچی بندرگاہ پر موجود بحریہ کے  تمام جہازوں کو اچھی طرح سجایا گیا تھا۔ بحری جہازوں کے اگلے حصے میں  انجن اور پشت دونوں طرف سے( آگے کی جانب سے پیچھے تک)  دونوں جانب یوم جمہوریہ کا جشن منانے کے لئے متعدد سگنل  پرچم لگائے گئے تھے۔

 اس پریڈ کی کمان، کمانڈر ایس ایس بوس نے سنبھالی۔ پریڈ کے بعد بحریہ کے جنوبی کمانڈ( ایس این سی) کے بینڈ نے پرجوش مارشل موسیقی پیش کی۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فلیگ آفیسر ان چیف نے ملک کے لئے یوم جمہوریہ کی اہمیت اور ملک کی تعمیر میں مسلح افواج کے رول کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ملک کے اندر اور ہمارے ملک کے ارد گرد سیکوریٹی کے حالات بدستور غیر یقینی  کی صورت حال  سے دوچارہیں۔ ہمارے مخالفین ہماری سالمیت اور ترقی کو کمزور کرنے کے لئے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ اس طرح سے ہمارے  جنگی جہازوں اور جنگی طیاروں کو آپریشن کے لئے پوری طرح تیار رکھنا  غیر معمولی اہمیت کا حامل  ہوجاتا  ہے۔

 یوم جمہوریہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے  بحریہ کے جنوبی کمانڈ کے چار آفیسروں کو ان کی  غیر معمولی خدمات کے لئے میڈل عطا کئے جانے کا بھی حکومت ہند  کے ذریعہ اعلان کیا گیا۔صدرجمہوریہ کے ذریعہ جن چار افسران کو میڈل عطا  کئے گئے ،  ان میں پرم وسشٹ سیوا میڈل(پی وی ایس ایم)  وائس ایڈ مرل اے کے چاؤلہ، ایف  او سی۔ ان۔ سی(جنوبی) کو عطا کیا گیا، جبکہ وسشٹ  سیوا میڈل( وی ایس ایم) ایزی مالا  میں واقع  انڈین نیول اکیڈمی( آئی این اے)کےڈپٹی کمانڈینٹ ریئر ایڈ مرل ترون سوپتی کے علاوہ   ایئر نوٹیکل کوالٹی اشورنس کے چیف کنٹرولر کموڈور اجیت وی کمار اور ارناکولم نے کوروڈ کمانڈر این سی سی ، کموڈور آر آر ایئر کوعطا کئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More