25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی ریونیو کے اعداد وشمار

Urdu News

نئی دلّی ، اشیاء اور خدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی ) پہلی جولائی ، 2017 ء کو متعارف کرایا گیا تھا ۔ 29 اگست ، 2017 ء کی پریس ریلیز کے مطابق یہ اطلاع دی گئی تھی کہ جولائی ، 2017 ء کے مہینے میں مختلف زمروں کے تحت ادا کی گئی جی ایس ٹی کا کل مالیہ ( 29 اگست تک ) 92283 کروڑ روپئے تھا ۔ کل جی ایس ٹی کی وصولیابی 92283 کروڑ روپئے ہوئی ، جس میں سی جی ایس ٹی کی رقم 14894 کروڑ روپئے ، ایس جی ایس ٹی کا ریونیو 22722 کروڑ روپئے ، آئی جی ایس ٹی کی رقم 47469 کروڑ روپئے ( جس میں در آمدات سے حاصل شدہ آئی جی ایس ٹی 20964 کروڑ روپئے ) اور معاوضے کا محصول 7198 کروڑ روپئے ( جس میں در آمدات پر معاوضے محصول 599 کروڑ روپئے ) تھا ۔ بہت سے ٹیکس دہندگان اب بھی تاخیر کے ساتھ جولائی ، 2017 ء کا ریٹرن داخل کر رہے ہیں اور 31 اگست ، 2017 ء تک ادا شدہ جی ایس ٹی کی کل رقم 94063 کروڑ روپئے تھی ۔

اگست ، 2017 ء کے لئے جی ایس ٹی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی آر 3 بی کی آخری تاریخ 20 ستمبر ، 2017 ء تھی ۔ اگست ، 2017 ء کے لئے جن ٹیکس دہندگان کو اپنا ماہانہ ریٹرن داخل کرنا ہے ، اُن کی تعداد 68.20 لاکھ ہے ، جن میں سے 25 ستمبر ، 2017 ء تک 37.63 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرن داخل کئے تھے ۔

مختلف زمروں کے تحت ادا کی گئی جی ایس ٹی کی کل رقم ( 25 ستمبر ، 2017 ء تک ) 90669 کروڑ روپئے ہے ۔ اس میں کل سی جی ایس ٹی کا ریونیو 14402 کرو ڑروپئے ، ایس جی ایس ٹی کا ریونیو 21067 کروڑ روپئے ، آئی جی ایس ٹی کا ریونیو 47377 کروڑ روپئے ہے ، جب کہ معاوضے کا محصول 7823 کروڑ روپئے ہے ۔

مذکورہ بالا اعداد و شمار 10 لاکھ 24 ہزار ٹیکس دہندگان کے ذریعے ادا کیا جانے والا جی ایس ٹی شامل نہیں ہے ، جنہوں نے کمپوزیشن اسکیم کا متبادل چنا ہے ۔ اس کے علاوہ ، اب بھی ایسے بہت سے ٹیکس دہندگان ہیں ، جنہوں نے یا تو جولائی کے لئے یا اگست ، 2017 ء کے لئے اپنا ریٹرن داخل نہیں کیا ہے ۔ مذکورہ بالا اعداد و شمار میں ہونےو الے اضافے کے بارے میں معلومات بعد میں فراہم کی جائے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More