22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جھوٹی کاپی رائٹ ویب سائٹ

Urdu News

نئی دہلی: کامرس اور صنعت کی وزارت میں صنعتی پالیسی اور پرموشن کے محکمے (ڈی آئی پی پی) کے علم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ویب سائٹ www.copyright.in جھوٹا تاثر پیدا کررہی ہے کہ یہ ہندوستان میں کاپی رائٹ رجسٹریشن آفس کی سرکاری ویب سائٹ ہے اور مختلف کاموں مثلاً ادبی۔ آرٹسٹک ڈرامیٹک میوزیکل و ساؤنڈ ریکارڈنگ اور سنیما ٹوگرافک فلموں کے تحفظ کے لئے درخواستیں طلب کررہی ہے۔ یہ دعوی قطعی دھوکہ پر مبنی ہے اور عوام لوگوں میں الجھن پیدا کررہا ہے۔ ڈی آئی پی پی اور کاپی رائٹ آفس کا اس ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح سبھی متعلقہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس جعلی ویب سائٹ کو کوئی ادائیگی نہ کریں یا درخواست فارم آن لائن داخل نہ کریں یا کاپی رائٹ رجسٹریشن کے سلسلے میں کوئی خدمات حاصل نہ کریں یا اس ویب سائٹ کے ذریعے کاپی رائٹ سے متعلق کوئی دوسری سرگرمی نہ دکھائیں۔ ڈی آئی پی پی یا کاپی رائٹ آفس اس سلسلے میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

مجاز اور مصدقہ کاپی رائٹ آفس ویب سائٹ www.copyright.gov.in ہے۔ کاپی رائٹ رجسٹریشن اور کاپی رائٹ پر دیگر متعلقہ معاملات صرف اس سرکاری ویب سائٹ پر استعمال ہونے چاہئیں۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More