32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روسی وزیر کی وزیر مملکت ( داخلہ) کرن ری جیجو سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی۔ نومبر۔ہندوستان میں مقیم روسی سفیر جناب نیکلائی رشاتویچ کداشیو نے آج یہاں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن ری جیجو سے ملاقات کی۔ 2015 میں روس کے شہر سوچی میں امیگریشن وزراء کی میٹنگ کےد وران اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے جناب ری جیجو نے ہندوستان او ر روس  کے درمیان ہر وقت کے  دوستانہ اور مستحکم رشتوں کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب ری جیجو نے دونوں ملکوں کے رشتوں کو مستحکم کرنے میں ہر طرح کے ممکنہ تعاون کایقین دلایا  تاکہ مستحکم باہمی رشتوں کو کثیر رخی تعاون اور شراکت میں تبدیل کیاجاسکے۔

نمو پذیر دونوں معیشتوں کی توقعات کو ظاہر کرنے والوں رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے روسی سفیر نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون آرگنائزیشن( ایس سی او) اور برکس( بی آر آئی سی ایس) جیسے کثیر سطحی فورموں میں تعاون کی سطح میں اضافہ کے ساتھ باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب ری جیجو نے کہا کہ ہندوستان اور روس دونوں کو مختلف شکلوں میں بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نپٹنے کی عالمی جنگ میں دونوں ملکوں کو ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کےتعاون کے ذریعہ ٹھوس کوششیں کرنا ضروری ہے۔

اندرونی سلامتی کے مسئلے پر جناب ری جیجو نے ملک میں سلامتی کے صورت حال سے نپٹنے میں حکومت ہند کے کثیر سطحی طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی کوششوں سے اندرونی سلامتی کا ماحول مستحکم ہوا ہے اور سماج دشمن عناصر کے درمیان جعلی کرنسی اور روپے کے لین دین میں روک تھام کے ذریعہ وزیراعظم کے نوٹ بندی کے فیصلے سے سماج دشمن طاقتوں کے حوصلے پست کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ تین برسوں کے دوران شورش کے روک تھام میں  ٹھوس  اقدام کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی ہونے کے باوجود مسلمانوں اور مسلم والدین کے عزم کی وجہ سے ہندوستان میں آئی ایس آئی  ایس  کاا ثر بہت کم پڑا ہے۔ پھر بھی حکومت بنیاد  پرستی کو ختم کرنے اور بنیاد پرستی کے مقابلے سے متعلق  پروگرام چلا رہی ہے۔

روس کے سفیر نے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے  مجوزہ معاہدوں کا ذکر کیا ہے وہیں فریقین نے سرحدی سلامتی، بین الاقوامی تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے وغیرہ  شعبوں میں تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More