31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) وزیراعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات اورپنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی اورریاست میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اوراسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے این ایل سی پی آرکے تحت مرکز کی امداد سے چلنے والے مختلف پروجیکٹوں کی نوعیت کے بارے میں بات چیت کی اور شمال مشرقی کونسل کے تحت پروجیکٹوں کے بارے میں بھی گفتگوکی ۔ زیادہ فنڈ جاری کئے جانے اوراستعمال کرنے سے متعلق سرٹیفیکٹ جمع کئے جانے کے امورکے بارے میں بھی بات چیت کی ۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیرمملکت کو ماولی نونگ کی طرف پائی نرسلا۔ لتگنری وان کی ایم بی ٹی سمیت تعمیر سے متعلق ہوئی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ یہ پروجیکٹ ستمبر 2019میں منظورکیاگیاتھا جس پر 29.97کروڑروپے کی لاگت  آئے گی ۔وزارت نے ٹینڈرکی عمل آوری کے لئے 10لاکھ روپے بھی جاری کئے تھے ۔ میٹنگ کے دوران لیتیراگاوں سے کین ریم جھرنوں سے ماوس مائی ۔ شیلاکی اپگریشن کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ میگھالیہ سیاحت کے اعتبارسے کافی اہمیت کا حامل ہے اوریہاں قدرتی مناظر اور اس کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے لائق ہے اورایسے سب مناظرکا پتہ لگائے جانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے ۔

ان سب کے علاوہ وزیراعظم نے ریاست کے آئی اے ایس افسروں کے کیڈرسے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More