37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنرل بپن راوت نے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا چارج سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، جنرل بپن راوت نے آج  پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایس ) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔   سی ڈی ایس کی حیثیت سے جنرل راوت   تینوں مسلح افواج  کے معاملات پر  وزیر دفاع  کے لئے  پرنسپل فوجی مشیر ہوں گے ۔ وہ  فوجی معاملات کے محکمے کے بھی سربراہ ہوں گے ۔  سی ڈی ایس   کا   مشترکہ منصوبہ  بندی اور تکمیل کے ذریعے  تینوں سروسیز کی تربیت  ، آپریشنس اور   خریداری میں  زیادہ تال میل کے ساتھ رہنمائی کرنے ، مختص کئے گئے بجٹ کے    بہترین استعمال کو یقینی بنانے میں ایک کلیدی رول ہو گا ۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایس)  تینوں سروسز کے لئے  دفاع کے مجموعی    حصول   کے منصوبے  کو  تشکیل  دیتے ہوئے  زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک  ہتھیاروں اور آلات کو ملک کی تکنیک  سے تیار کرنے  کے عمل میں آسانی  پیدا  کرے گا ۔

          میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل راوت نے عہد کیا کہ وہ تینوں سروسز میں زیادہ تال میل پیدا کرنے کے لئے کام کریں گے ۔   ‘‘ سی ڈی ایس کو یہ بھی  اختیار دیا گیا ہے کہ وہ   مسلح افواج کو  مختص کئے گئے وسائل کے  بہترین  کفایتی  استعمال کو  یقینی  اور  اس کی تکمیل کو آسان بنائیں ’’ اور خریداری کے طریقۂ کار میں یکسانیت لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ فوج  ، بحریہ اور فضائیہ ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی اور سی ڈی ایس ان میں   ایک اتفاق کو یقینی بنائے گا ۔

          اس سے پہلے جنرل راوت نے ساؤتھ بلاک لان میں تینوں   افواج  کی طرف سے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر   بحریہ کے  سربراہ  ایڈمیرل کرم بیر سنگھ ، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل  آر کے ایس بھدوریا اور  مسلح افواج کے سربراہ جنرل منوج مکند  نراوڑے بھی موجود تھے ۔ جنرل راوت نے   قومی جنگی یاد گار پر  شہیدوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ۔

          فوج کے سابق سربراہ جنرل راوت  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی   ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج   ، ویلنگٹن  ،  اعلیٰ کمان نیشنل ڈیفنس کالج سے  فارغ التحصیل  ہیں ۔  انہوں نے  امریکہ میں   فورٹ  لیوون وَرتھ میں کمانڈ  اور جنرل اسٹاف کورس میں بھی شرکت کی ہے ۔

          فوج میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران جنرل راوت نے  ایسٹرن سیکٹر میں لائن آف ایکچوول کنٹرول   پر ایک انفینٹری بٹالین کی کمان سنبھالی تھی ۔    انہوں نے راشٹریہ رائفل سیکٹر    کشمیر وادی میں انفینٹری ڈویژن اور نارتھ ایسٹ میں ایک کورپس کور کی بھی کمانڈ سنبھالی تھی ۔ جنرل راوت نے  جمہوریۂ کانگو میں   کثیر ملکی بریگیڈ کی بھی  کمان سنبھالی تھی ۔ ایک فوجی کمانڈر کی حیثیت سے انہوں نے ویسٹرن فرنٹ پر   ایک   تھیٹر آف آپریشن کی کمان سنبھالی تھی ۔

          انہیں فوج کا سربراہ بنانے سے پہلے مسلح افواج کا نائب  سربراہ  بھی بنایا گیا تھا ۔  فوج میں  41 سال سے زیادہ  کے  عرصے کے دوران  جنرل راوت کو  شجاعت  اور شاندار خدمات کے لئے  بہت سے   ایوارڈ عطا کئے گئے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More