36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 15 ستمبر کو‘ سوچھتا ہی سیو ا’ تحریک کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 ستمبر 2018 سے سوچھتا  ہی سیوا تحریک کا آغاز کریں گے۔  15 روز پر مشتمل  یہ تحریک  ایک وسیع پروگرام کا حصہ ہے۔ اس تقریب  کے موقع پر  وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ملک بھر کے  18 مقامات پر عوام سے ایک ساتھ گفتگو کریں گے۔   ان میں  اسکولی بچے ،جوان،  روحانی  لیڈر ، دودھ   اور زرعی  کو آپریٹیو  کےممبران، میڈیا کے لوگ، مقامی حکومتوں کے نمائندے ، ریلوے کےملازمین  سیلف  ہیلپ گروپ اورسووچھ  گریہی  کے علاوہ  دیگر شامل ہیں۔

 سووچھتا  ہی سیوا تحریک جس کا مقصد زیادہ  سے زیادہ لوگوں کو سووچھتا  کی جانب راغب کرانا ہے اور  12اکتوبر  2018 کو سووچھتا   بھارت مشن کی چوتھی  سالگرہ کی تقریب کےموقع پر  پس منظر میں شروع کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ  یہ مہاتما گاندھی  کی 150  ویں سالگرہ کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔  اس سے قبل اس تحریک کے بارے میں  وضاحت کرتے ہوئے  وزیراعظم جناب مودی نے اس تحریک  کو باپو کو سچی خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ بتایا۔  وزیراعظم نے اپنے ویڈیو  پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں  اور سووچھ بھارت بنانے کے لئے اپنی طاقتوں اور کوششوں کا مظاہر کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More