33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کے لیے 16 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں ، 6 وزارتوں / محکموں کا انتخاب

Urdu News

نئی دلی، یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کے لیے جھانکیوں کے انتخاب کا ایک باقاعدہ نظام موجود ہے، جس کے مطابق وزارت دفاع  کی جانب سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی ریاستوں/ محکموں سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔

مختلف ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں/ محکموں سے موصول ہونے والی جھانکیوں کی تجاویز کی ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے اندازہ کاری کی جاتی ہے۔ اس کمیٹی میں فنون، ثقافت، مصوری،مجسمہ سازی کے فن،موسیقی، فن تعمیراور رقص وغیرہ کے ماہرین شامل کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کی یہ کمیٹی اپنی سفارشات سے قبل مرکزی خیال، تصور،نمونہ سازی اور اس کے بصری اثرات کی بنیاد پر ان تجاویز کی جانچ کرتی ہے۔ پریڈ کی مجموی مدت سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے اس پریڈمیں شرکت کے لیے محدود تعداد میں ہی جھانکیوں کا انتخاب کیا جاتاہے۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کے لیے ان جھانکیوں کا انتخاب مروجہ رجحانات اور مروجہ فیشن کو پیش نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔  یوم جمہوریہ پریڈ 2020 کے لیے 32 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور 24 مرکزی وزارتوں اور محکموں سے 56 جھانکیوں کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے 16 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور 6 وزارتوں/ محکموں سے موصول ہونے والی جھانکیوں کی تجاویز میں سے 22 جھانکیوں کا انتخاب یوم جمہوریہ پریڈ 2020 میں شرکت کے لیے پانچ میٹنگوں کے بعد کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال سرکار کی مجوزہ جھانکی کی جانچ ماہرین کی کمیٹی نے اپنے دو اجلاسوں میں کیا ہے، جس میں ماہرین کی کمیٹی نے اپنی دوسری میٹنگ میں غوروخوض کے بعد مغربی بنگال سرکار کی جھانکی کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔  یہاں یہ ذکر بھی بیجا نہ ہوگاکہ بعد میں مغربی بنگال سرکار کی جھانکی کا انتخاب غووخوض کے اسی عمل کے نتیجے میں یوم جمہوریہ پریڈ 2020میں شرکت کے لیے کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More