40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پیوش گوئل نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے بھارتی ریلوے کے ریل ورثے ڈجیٹائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر ریلوے جناب پیوش گوئل نے   گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے آج یہاں  بویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے    بھارتی ریلوے کے ‘‘ ریل ورثہ ڈجیٹائزیشن پروجیکٹ  ’’ کا آغاز کیا ۔   یہ پروجیکٹ  درج ذیل ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔  https://artsandculture.google.com/project/indian-railways   ۔         یہ پروجیکٹ ایک سنگ میل کوشش ہے اور عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بھی منفرد ہے ، جو ملک کے ریل ورثے کو   قومی اور بین الاقامی ناظرین کے لئے آن لائن اسٹوری ٹیلنگ پلیٹ فارم پر فراہم کرائے گا ۔  ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اشونی لوہانی ، دیگر ریلوے بورڈ اراکین  ، جنوب ایشیا اور بھارت ، گوگل  کے وائس پریزیڈنٹ  جناب راجن آنند ، گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر جناب امت سود  ، ریلوے بورڈ کے دیگر افسران ، گوگل کی معزز شخصیات  ، یونیسکو کے نمائندگان اور ریلوے  سے دلچسپی رکھنے والی دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ   ابتداء میں ، میں بھارتی ریلوے اور  گوگل آرٹس   کلچر اینڈ ایسوسی ایشن کو  اس شاندار پہل قدمی کے لئے  مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا ، جس نے کڑی محنت کے دو سال  طلب کئے ہیں  اور تحقیق اور جستجو کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔   اکثر کہا جاتا ہے کہ   تہذیب  کی تعمیر  لاکھوں برسوں میں بے شمار پیڑھیوں کے ہاتھوں عمل میں آتی ہے اور ہر ایک پیڑھی  وقت کی زمین پر اپنے قدموں کے نشان چھوڑتی ہے ۔ ایک ثقافت کو ان  قدموں کےنشانات کو محفوظ رکھنے چاہئیں تاکہ یہ یاد رکھا جائے کہ پہلے کیا تھا اور ہاں سے آیا تھا ۔ جب ہم بھارت میں نقل و حمل کے نظام   کی نشو و نما پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ تمام مالا مال  روایات تاریخ و ثقافت  ، ہمیں اس امر کی تفہیم میں مدد دیتے ہیں کہ   کس طریقے سے بھارتی ریلوے کی نشو و نما عمل میں آئی  ۔   اس قدیم ادارے کا یہ 165 واں سال ہے ، ریلوے کے پاس بہت سارا ایسا مواد ہے ، جس کا ہمیں تحفظ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسے آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھیں گے ۔  ایک بار  مارک ٹوئن نے کہا تھا کہ ‘‘ہمارے  بیشتر  از حد  بیش قیمت اور نصیحت آمیز مواد انسانیت کی تاریخ میں  بھارت  کے خزینے میں  مضمر   ہیں ’’ ۔  بھارتی ریلوے  کے پاس دنیا کے لئے  بیش قیمت  لمحات کاخزانہ موجود ہے اور  وہ یہ ملاحظہ کر سکتی ہے کہ کس طریقے سے ٹیکنا لوجیوں نے نشو و نما پائی ۔  ریلوے کی تاریخ میں ممبئی کو ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے کیونکہ بھارت میں قائم کی جانے والی وہ پہلی ریلوے لائن ہے ۔  آج سے بہت پہلے 16 اپریل ، 1853 ء کو  اولین ریل  بوری بندر اور تھانے کے درمیان چلی تھی  ۔   ہم بھارت میں اس تاریخی پروجیکٹ  کی جھلک پیش کرنے کے لئے مختلف مقامات پر 22 ڈجیٹل اسکرین  نصب کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More