Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیراعظم کا جواب

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیراعظم کا جواب
Urdu News

نئی دہلی، فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحری پر جواب دیا۔ انہوں نے بحث میں جان ڈالنے اور اپنے قیمتی نکات رکھنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ عوامی طاقت کے ساتھ کچھ بہت ہی خاص بات ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسی جن شکتی کی وجہ سے ایک غریب خاندان میں پیدا ہونے والا شخص ہندوستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے جیسے بہت سے لوگ ہیں جن کو جد و جہد آزادی کے دوران وطن کے لئے جان دینے کا موقع نہیں ملا لیکن جو ہندوستان میں پیدا ہونے کی وجہ سے یہاں رہ رہے ہیں اور قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ جن شکتی میں عقیدہ اچھا نتائج دیتا ہے۔ انہوں نے ممبروں سے کہا کہ وہ عوام کی اندرونی طاقت کو سمجھیں اور ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔

بجٹ کی تاریخ پیچھے کرنے کے جواز پر روشنی ڈالتےہوئے وزیراعظم نے کاہ کہ اس سے فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ ملک میں نقل و حمل کے سیکٹر کو ایک جامع طریقہ کار درکار ہے جو صرف ایک مرکزی بجٹ کے ذریعہ ممکن ہے۔

وزیراعظم اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تبادلہ خیال میں تبدیلی پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایک وقت تھا کہ اس پر بحث ہوتی تھی کہ کتنی رقم گھپلوں میں ضائع ہوئی لیکن اس بات پر بحث ہوتی ہے کہ کتنا کالا دھن حاصل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی جدو جہد غریبوں کے لئے ہے اور غریبوں کو ان کا حق دلانے کی جد و جہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر چیز کو الیکشن کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھتی اور یہ کہ ملک کے مفادات حکومت کے لئے سب سے بڑھ کر ہیں۔

نوٹ بندی اور سووچھ بھارت مشن کا تقابل کرتھے ہوئے وزیراعظم نے کاہ کہ یہ ہندوستان کو بدعنوانی اور کالے دھن سے پاک کرنے کی تحریک ہے۔

نوٹ بندی کے بارے میں اصولوں میں بار بار تبدیلی پر تنقید کا جواب دیتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس لئے کیا گیا تاکہ اس عمل میں کمزوریاں تلاش کرنے والوں سے ایک قدم آگے چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کے اصول بھی ہزاروں بار تبدیلی کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فصل بیمہ جیسے اقدامات اس طرح اٹھائے گئے کہ کسی کو فائدہ پہنچے۔

وزیراعظم نے ملک کی مسلح افواج کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ملک کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More