39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب عباس نقوی کا مرکزی وقف کونسل کی 76ویں میٹنگ سے خطاب

श्री मुख्तार अब्बास नकवी ने सेंट्रल वक्फ कौंसिल की 76वी बैठक को संबोधित किया
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔اقلیتی امور( آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران، وقف مافیا کے ذریعہ وقف ا ملاک پر ناجائز قبضے کے سلسلے میں دوہزار سے زیادہ فوجداری مقدمات قائم کئے گئے ہیں اور وقف بورڈوں میں ا علی عہدوں پر فائز متعدد افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی 76 ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہاکہ مرکزی مودی حکومت کے تحت ان املاک کو وقف مافیاؤں کے ناجائز قبضے سے چھڑا کر انہیں سماج کے اقتصادی اور سماجی طور پر پسماندہ ضرورت مندوں کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔ ان املاک میں تعلیمی، سماجی اور صلاحیت کو فروغ دینے سے متعلق بہت سے پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں۔

جناب نقوی نے بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ پورے ملک میں وقف بورڈوں اور ان کے ریکارڈ کو ڈیجٹیل بنادیاجائے۔ وزارت اس سلسلے میں ریاستی وقف بورڈوں کو ہرممکن امداد فراہم کررہی ہے۔ وقف بورڈوں اور ان کی ا ملاک کے کمپیوٹرائزیشن کے ذریعہ شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ مرکزی سطح پر ‘‘مقدمات کا فیصلہ کرنے والا’’ ایک نفری بورڈ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی صدارت میں قائم کیاگیا ہے جو وقف ا ملاک سے متعلق شکایات اور تنازعات سے نمٹے گا۔ریاستوں کے تین نفری ٹرائیبونل قائم کئے جارہے ہیں۔تقریبا 21 ریاستوں نے اب تک اس طرح کے ٹرائیبونل قائم کرلئے ہیں۔دوسری ریاستوں کو بھی جلد ہی ایسا ہی کرناچاہئے۔ پورے ملک میں تقریبا 5,12,556 درج شدہ اور غیر درج شدہ وقف جائیدادیں ہیں۔تمام وقف ا ملاک کے کمپیوٹرائزیشن کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت تمام مندرج اقلیتوں مثلا مسلمانوں، عیسائیوں، بودھوں ، سیکھوں، پارسیوں اور جینیوں کو سماجی ، اقتصادی، تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں کام کررہی ہے اور یہ کام ایک مشن اور عہد کے طور پر کیاجارہا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت نے پچھلے تین برسوں کے دوران اقلیتوں کی، سماجی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ‘‘خوشنودگی کے بغیر بااختیار بنانے’’ کی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کے غریب پسماندہ اور کمزور طبقوں کو3E یعنی تعلیم، روزگار اور بااختیار بنانے کے ذریعے اصل دائرے میں ان کا حصہ دلانے میں کامیاب رہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہماری‘‘خوشنودگی کے بغیربااختیار بنانے’’ کی پالیسی نے اقلیتوں کے مابین ترقی اور اعتماد کا ایک ماحول قائم کیا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے پچھلے تین برسوں کے درمیان بہتر تعلیم، صلاحیت کے فروغ اور ہر ضرورت مند شخص کو روزگار فراہم کرنے کی اسکیمیوں اور پروگراموں پر عمل کیا ہے۔

جناب نقوی نے بتایا کہ اس طرح کے پروگراموں مثلا‘‘ غریب نواز اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر’’ ‘‘استاد’’‘‘ نئی منزل’’‘‘ نئی روشنی’’‘‘سیکھوں اور کماؤ’’‘‘ پڑھو پردیس’’‘‘ پروکیس پنچایت’’‘‘ہنر ہارٹ’’ ہمہ مقصدی‘‘سدبھاؤ منڈپ’’‘‘ وزیراعظم کا نیا15نکاتی پروگرام’’‘‘ہمہ جہت ترقیاتی پروگرام’’‘‘ لڑکیوں کے لئے بیگم حضرت محل اسکالر شپ’’ وغیرہ نے اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہر ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی اور اس کی زندگی میں خوشحالی کو یقینی بنایا ہے۔جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی طبقوں کے ہزاروں اسکولوں اور مدرسوں کوپچھلے تین مہینوں کے دوران 3T یعنی ٹیچروں، ٹفن اور ٹوائلٹس سے منسلک کیا گیا ہے ان تعلیمی اداروں میں وہ ادارے بھی شامل ہے جو گردواروں، جینیوں، بودھوں اور پارسی برادری کی طرف سے چلائے جارہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More