33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون کے گرینڈ فینالے کا انعقا د 30 اور 31 مارچ 2018 کو

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔قبائلی اُمور کے مرکزی وزیرمملکت  جناب جسونت سنگھ بھبھور نے لوک سبھا کو مطلع کیا ہے کہ درج فہرست قبائل کی بہبود  کے لئے  رضاکار تنظیموں کے ذریعے عمل درآمد کی گئی مندرجہ ذیل اسکیموں  کیلئے مالی سال 17-2016 میں 120 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا اور اس مقصد کیلئے 100 فیصد رقوم کا استعمال کرلیا گیا ہے۔

  1.  درج فہرست قبائل کی بہبود کیلئے کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کو امداد دی گئی۔
  2. کم خواندگی والے اضلاع میں درج فہرست قبائل کی لڑکیوں میں تعلیم کو استحکام دیا گیا۔
  3. قبائلی علاقوں میں پیشہ ورانہ تربیت دی گئی۔

قبائلی اُمور کی وزارت کے ذریعے فراہم کیے گئے پیسے سے این جی او کے ذریعے چلائے جانے والے پروجیکٹ کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ ضلع کے حکام کے ذریعے کیے جانے والے سالانہ معائنے پر مبنی ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ غیرسرکاری تنظیموں / رضاکارتنظیموں  کے ذریعے فنڈز کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ہر سال ریاستی سطح کی ہمہ جہتی  کمیٹی کے ذریعے پروجیکٹوں / اسکیموں اور تجویزوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹرجنرل   کے دفتر کے نمائندوں / افسران یا  ریاستی سرکار کے متعلقہ افسران کے ذریعے معائنے کیلئے امدادی اداروں کے کھاتے  کھلے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More