25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کے طلبا نے سی او اے ایس سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، جموں و کشمیر کے کشتواڑ، مارواہ اور چھترو کے ڈگری کالجوں کے 20 طلبا پر مشتمل ایک گروپ نیشنل انٹیگریشن ٹور پر دو اساتذہ کے ہمراہ دہلی پہنچا اور گروپ نے 5 ستمبر 2018 کو فوجی سربراہ (سی او اے ایس) جنرل بپن راوت سے ملاقات کی۔ سی او اے ایس نے ان شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے کے دوران حاصل ہونے والے اپنے تجربات طلبا سے شیئر کئے اور انہیں سخت محنت کرنے اور ملکی تعمیر کے عمل میں سرگرم طور پر اپنا رول ادا کرنے پر ابھارا۔

نیشنل انٹیگریشن ٹور جموں کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے نوجوانوں کے لئے تعلیمی اور ترغیبی ٹور ہے۔  اس کا مقصد یہاں کے نوجوانوں  کو ملک کی مالا مال وراثت  سے باخبر کرنا ہے اور اسی کے ساتھ انہیں ملک میں جاری متعدد ترقیاتی اور صنعتی اقدامات سے روشناس کرانا ہے۔ اس اقدام سے انہیں کریئر کے متعدد متبادل کا پتہ چلے گا اور وہ مشہور شخصیات سے ملاقات کرسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More