39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہلکے جنگی طیاروں میں دوران پرواز ایندھن پُرکرنے کے تجرباتی عمل میں آئی ایل ۔78ایم کے آئی کا تعاون

Urdu News

نئی دہلی: کوبھارتی فضائیہ نے بڑی کامیابی کے ساتھ ،اب تک  کااولین دوران پروازایندھن پُرکرنے کا اندرون ملک تیارکئے گئے جنگی طیارے تیجس ایم کے ۔1پرتجربہ کیاہے  اور اس کے لئے 78اسکواڈرن کے آئی ایل۔ 78ایم کے آئی ٹینکرکا استعمال کیاگیا ۔ اس ٹینکرکو آگرہ کے اس کے بیس سے اڑایاگیاجب کہ جنگی طیارہ گوالیارسے اٹھاتھا۔ خاص طورسے ترمیم شدہ تیجس طیارے نے ٹینکرکے ساتھ ڈرائی کانٹیکٹ سمیت متعدد تجرباتی عمل دوہرائے ۔ فارمیشن میں محوپرواز دوسرے تیجس طیارے کو اس پورے عمل کے مشاہدہ کار کا فریضہ سونپا گیاتھا۔

          تیجس طیارے سے متعلق تمام ترپرواز تفصیلات اور امورکو براہ راست گوالیار ایئربیس میں قائم کنٹرول یونٹ میں زیرمشاہدہ رکھاگیاتھا۔ یہاں اے ڈی اے سائنس داں لگاتاراس مشن کی تکنیکی باریکیوں کی نگرانی کررہے تھے ۔ تیجس طیارے کو ٹیسٹ پائلٹ گروپ کیپٹن جوشی اڑارہے تھے اور آئی ایل ۔78ایم کے آئی کو گروپ کیپٹن آراروند، جو ٹینکراسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسرہیں، اڑارہے تھے ۔ اس تجرباتی پرواز سے قبل اے ڈی اے سائنس دانوں کی نگرانی میں تمام ترممکنہ صورت حال میں  گراونڈتجربات کا ایک لمباسلسلہ پایہ تکمیل تک پہنچاتھا ۔

          اس طرح کے تجربات کی کامیابی دیسی پیمانے  پرتیارجنگی طیارے کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ،جس کی وجہ سے اس کے رینج اور پے لوڈ میں اضافہ ہواہے اور مشن صلاحیت کو فروغ حاصل ہواہے ۔ ہلکے جنگی طیاروں کے لئے دوران پرواز، ہواسے ہوامیں ایندھن بھرنے کی صلاحیت فائنل آپریشن کلیئرنس کی ایک اہم ضروریات میں شمارہوتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More