24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بالواسطہ ٹیکسوںاور کسٹمز کا سینٹرل بورڈ نے ،کوچی میں عالمی کسٹمز تنظیم کی ایشیا بحرالکاہل خطے کے کسٹمز انتظامیہ کے علاقائی سربراہوں کی میٹنگ کا اہتمام کیا

Urdu News

نئیدہلی بالواسطہ ٹیکسوںاور کسٹمز کے سینٹرل بورڈ (سی بی آئی سی ) 8 سے 10  مئی 2019 تک کوچی میں عالمی کسٹمز تنظیم (ڈبلیوسی او ) کے ایشیا بحرالکاہل  خطے کے کسٹمز انتظامیہ کے علاقائی  سربراہو ں کی ایک کانفرنس  کا اہتمام کررہا ہے ۔ ہندوستان ایشیا بحرالکاہل خطے کے نائب چیئر مین کی حیثیت سے اس کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے ۔ ہندوستان  نے  دوسال کی مدت کے لئے یکم جولائی 2018  کو اس ادارے  میں  نائب چیئر مین کا عہدہ سنبھالا تھا۔

          اس کانفرنس میں  ڈبلیو سی او کے پروگراموں اوراقدامات کو  آگے لے جانے میں کی جارہی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے  گا تاکہ خطے میں  سرحد پار کی تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ اسے آسان اور محفوظ بنایا جاسکے ۔ ساتھ ہی ساتھ  اس مقصد کے حصول کے لئے  درکار تکنیکی امداد اور صلاحیت سازی کو فروغ دیا جاسکے۔

          یہ کانفرنس  بالواسطہ ٹیکسوںاور کسٹمز کےسینٹرل بورڈ (سی بی آئی سی ) کے چیئر مین  کی صدارت میں  ہورہی ہے ۔ میٹنگ کی اہمیت   کو دیکھتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل خطے کے  20 سے زیادہ ملکوں کے کسٹمز  وفود  ڈبلیو سی او اور اپنے علاقائی اداروں   ،صلاحیت سازی کے لئے علاقائی دفتر (آراوسی بی ) اور ریجنل انٹلی جنس  لایوننگ آفس  (آر آئی ایل او ) کے سینئیر عہدے دار وں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں ۔

          اپنے  افتتاحی خطاب میں   سی بی آئی سی کے چیئرمین پرنب کمار داس نے  ایشیا بحرالکاہل خطے کے نائب چیئر مین کی حیثیت سے ہندوستان کے رول کے سلسلے میں  اہم اصولوںکو دوہرایا ۔ جو حسب ذیل ہیں:

  1. خطے کے اندر زیادہ رابطہ اور مواصلات۔
  2. ٹکنالوجی کی پیش رفت کو تقویت دینا۔
  3. جامع   اپروچ ۔
  4. اہم معاملات  اتفاق رائے ۔

جناب داس  نے  کچھ اہم توجہ پر مبنی شعبوں کو اجاگر کیا ،جس  پر خاطر  خواہ زور دیا جانا چاہئے ۔ان میں  تجارت کی آسانی  کے اقدامات کا نفاذ سرحد پار ای – کامرس لین دین ، چھوٹے جزیرے کی معیشتوں   کی صلاحیت سازی اور نظر ثانی  شدہ کیوٹوکنونشن    کا جائزہ ۔

     ڈبلیوسی او کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کونیو   میکوریا  نے اپنے خطاب  کے دوران   موجودعالمی   منظر نامے میں   کسٹمز کے رول پر زور دیا اورساتھ ہی ساتھ  سرحد پار کے طورطریقو ں  کو  درست کرنے میں  ڈبلیو سی او کی طرف سے ادا کئے جارہے اہم رول  پر بھی زور دیا۔انہوں  نے  عالمی تجارت  کی سلامتی  بڑھانے کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔

     ایشیا بحرالکاہل خطے کی اہم  ترجیحات پر  بحث ومباحثے کے علاوہ یہ کانفرنس  ڈبلیو سی او کے  کام کاج کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کررہی ہے۔ کانفرنس   وائس  چیئرمین کے دفتر کے کام کاج ، آر اوسی بی ، آر آئی ایل او ،سکیورٹی سے متعلق معاملات  ، تجارت میں  آسانی ، ای – کامرس، کارکردگی اقدامات ، ٹرسٹیڈ ٹریڈرپروگرام وغیرہ کے کام کاج کے بارے میں  بھی تبادلہ خیا ل کررہی ہے۔

     کسٹمزاور ٹریڈ کے درمیان ایک مشترکہ اپروچ کی اہمیت   کو تسلیم کرتے ہوئے  7  مئی  2019  کو تجارت کے دن کا اہتمام کیا گیا۔  اس  پورے دن کے دوران  تجارت اور صنعت کے نمائندوں  نے  ایک دوسرے کواپنے تجربات سے آگاہ کیا ،جو  پالیسیا ں  اپنانے میں خطے کے کسٹمز انتظامایہ کی سوچ کو ایک نئی شکل دیں  گے تاکہ  تجارتی سہولت کو فروغ دیا جاسکے اور عالمی تجارت کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More