38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جدید ترین ٹریفک اطلاعات اور بندوبست کے لئے بنگلورو پروجیکٹ کے لئےجاپان کے ساتھ مالی امداد کے معاہدے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی؍ محکمہ برائے اقتصادی امور ، وزارت خزان، حکومت ہند کے جوائنٹ سیکریٹری جناب ایس سیلوا کمار اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب کینجی ہیراماتسو کے درمیان آج نئی دہلی میں بینگلورو پروجیکٹ میں جدید ترین ٹریفک اطلاعات اور بندوبست نظام کو نافذ کرنے کے لئے جاپانی مالی امداد کے دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ حکومت جاپان نے بنگلورو پروجیکٹ کے لئے 1.276 بلین جاپانی این (تقریباً72.86کروڑ روپے) کی مالی امداد دینے کو منظوری دی ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت کرناٹک کے بنگلورو میں جدید ترین ٹریفک اطلاعات اور بندوبست کے نظام بشمول سگنلنگ نظام اور گاڑیوں کی بھیڑ بھا ڑ اور ٹریفک کے حجم کی پیمائش کے لئے سینسر کی تنصیب کی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے ٹریفک نظام اور شہری ماحولیات کو بہتر بناکر مقامی معیشت میں صنعتی مسابقت کے علاوہ آمدو رفت میں سہولت فراہم ہوگی۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان 1958 سے دو طرفہ ترقیاتی اشتراک  و تعاون کی  طویل اورسود مندتاریخ ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی اشتراک و تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس سے ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More