25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنوبی افریقہ میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے کامن ویلتھ کُشتی مقابلہ میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے بھارتیہ ریلویز کے پہلوان

Urdu News

نئی دہلی، اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ، کھلاڑیوں سے مالا مال بھارتیہ ریلویز  کے ایتھلیٹوں نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ  کے  شہر جوہانسبرگ  میں 15 سے 17 دسمبر  ، 2017 ء تک منعقد ہوئی کامن ویلتھ ریسلنگ  چیمپئن شپ  میں میڈل  حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ اس مقابلہ  میں شرکت کرنے والے 60 کھلاڑیوں ( مرد اور خواتین ) میں 20 کھلاڑیوں کا تعلق بھارتیہ ریلویز سے تھا ۔

اس مقابلے میں  مجموعی طور پر 59 کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کئے ہیں ۔  ان میں سے 20 میڈل    اولمپک  میڈل یافتہ  جناب سشیل کمار  اور محترمہ ساکشی ملک  سمیت  بھارتیہ ریلوے کے پہلوانوں کا تعاون رہا ہے ۔   ان20 میڈلوں میں 10 میڈل فری اسٹائل  ( مرد زمرے میں ) ، 3 میڈل گریکو رومن اسٹائل  ( مرد زمرے میں ) اور 7 میڈل خواتین زمرے میں حاصل ہوئے ہیں ۔  اس مقابلے کی خاص بات یہ رہی کہ تمام 20 پہلوانوں کا تعلق  بھارتیہ ریلوے سے ہے ۔

ریلویز  اور کوئلے کے وزیر  جناب پیوش گوئل کے ہمراہ   ریلویز کے وزیر مملکت  اور  مواصلات  کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب منوج سنہا اور ریلویز کے وزیر مملکت  جناب راجن گوہین  ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اشونی  لوہانی اور  ریلوے اسپورٹس  پروموشن بورڈ   کے صدر اور ریلوے بورڈ کے رکن  اسٹاف جناب ڈی کے گائن نے  ملک کا نام روشن کرنے والے  بھارتیہ ریلویز کے پہلوانوں سمیت  تمام  پہلوانوں کو مبارکباد دی ۔  ان پہلوانوں نے 19 دسمبر ، 2017 ء کو ریل بھون میں  ریلویز کے وزیر سے ملاقات کی تھی ۔

یہاں یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ ہندوستان نے کُشتی کے تینوں اسٹائل ( گریکو رومن ، فری اسٹائل اور فی میل ریسلنگ ) میں 10 – 10 کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بھیجی تھیں ۔

کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں  حصہ لینے والے پہلوانوں میں 20 پہلوانوں نے بھارتیہ ریلویز کی نمائندگی کی  ۔

مردوں کا زمرہ :

فری اسٹائل  : جناب سشیل  کمار ،  ہتیندر  ، جتیندر  ، پروین رانا  ، سُمِت اور بجرنگ  ( سبھی کا تعلق  شمالی ریلویز سے ہے ) ، راہل اَوارے ، اُتکرسل کالے ( دونوں کا تعلق وسطی ریلویز سے ہے ) ، دیپک  ( مشرقی وسطی ریلوے سے ) اور پون ( شمال وسطی ریلوے سے ) ۔

کوچ : جناب انل مان  اور راجیو تومر  ، ( دونوں کا تعلق شمالی ریلوے سے ہے ) ۔

گریکو رومن اسٹائل :  جناب امرناتھ یادو    (شمال مشرقی ریلوے )  ، انل ، ہردیپ ( شمالی ریلوے ) ۔

کوچ : جناب سونو ( شمال وسطی ریلوے سے ) ، چندر وجے سنگھ  ( شمال مشرقی ریلوے سے ) ۔

ریفری : جناب سنجے کمار  ( شمالی ریلوے سے ) ۔

خواتین کا زمرہ :

محترمہ گارگی یادو ( شمال مشرقی ریلوے سے ) ، ساکشی ملک ، وِنیش ( دونوں شمالی ریلوے سے ) ، کرن ، کویتا ، ریتو ملک  ، سیما ( سبھی کا تعلق شمال مغربی ریلوے سے ) ۔

کوچ : جناب کلدیپ سنگھ  ( شمالی ریلوے سے ) ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More