37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیمی سال 18۔2017 کے دوران تسلیم شدہ ویٹرینری کالجوں میں کل ہند کوٹے کی 15 فیصد سیٹوں کے لئے کاؤنسلنگ

Urdu News

نئی دہلی، ویٹرینری کاؤنسل آف انڈیا نے ایک اطلاع عام مورخہ 20 فروری 2017 کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ تعلیمی سال 18۔2017 کے دوران تسلیم شدہ ویٹرینری کالجوں میں بی وی ایس سی اور اے ایچ کورس میں داخلے کے لئے  نیٹ کی میرٹ لسٹ کے تحت  کل ہند کوٹے کی 15 فیصد سیٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔   اس کے مطابق کل ہند کوٹے کی 15 فیصد سیٹوں کو مختص کرنے کے لئے نیٹ کی میرٹ لسٹ  (یو جی) 2017 کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو وی سی آئی۔ ایم ایس وی ای ضوابط 2016 کے مطابق اہلیتی معیار کو  پورا کرنا ہوگا۔اس سے متعلق تمام تفصیلات www.vci.nic.in,  www.aipvt.vci.nic.in اور  www.dahd.nic.in پر انفارمیشن بولیٹین کے تحت دستیاب ہے۔

ایسے امیدوارجنہوں نے نیٹ (یو جی) 2017  کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ویٹرینری ایجوکیشن ریگولیشنس 2016  کے کم از کم معیارات کے مطابق اہلیتی معیار کو پورا کرتے ہیں اور تسلیم شدہ ویٹرینری کالجوں میں 15 فیصد کل ہند کوٹے کے تحت بی وی ایس سی اور اے ایچ کورس میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں، انہیں    www.vci.nic.in,  www.aipvt.vci.nic.in اور www.dahd.nic.in پر کاؤنسلنگ کے لئے اندراج کرانا ہوگا۔

سال 2017 کے لئے کاؤنسلنگ کے  لئے اندراج کا عمل 11 ستمبر  2017  تا 13 ستمبر 2017  کے دوران کیا جائے گا۔ اسی طرح سیٹوں کے مختص کرنے کا عمل 13 سے 14 ستمبر 2017 کے دوران کیا جائے گا۔امیدوار وں کے لئے اس سے متعلق لیٹر اور مختص کئے گئے ویٹرینری کالج کی اطلاع 14 ستمبر 2017 کو دی جائے گی۔ امیدوار کو فوری طور پر مختص کالجوں میں رپورٹ کرنی ہوگی۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ   www.vci.nic.in،

  www.aipvt.vci.nic.in اور www.dahd.nic.in   ویب سائٹس دیکھتے رہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More