24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمیں آنے والے پانچ برسوں میں اپنی برآمدات کو 1.25 لاکھ کروڑ سے بڑھا کر 7.25لاکھ کروڑ کر نا ہوگا; جناب گوئل

Urdu News

ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہمیں اتر پردیش (یوپی) میں آنے والے پانچ برسوں میں اپنی برآمدات کو 1.25 لاکھ کروڑ سے بڑھا کر 7.25 لاکھ کروڑ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسابقت اور ایکسی لینس کے کلچر کے ساتھ، یوپی نے بھارت کی برآمدات کی  ترقی کی کہانی کی مثال بننے کی اپنی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی ساحلی ریاستوں کو چھوڑ کر ملک میں برآمدات میں پہلے نمبر پر ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ آنے والے پانچ برسوں میں مرکزی حکومت کی مدد سے اتر پردیش میں برآمد کنندگان، کاریگروں اور صنعت کے لیے دفاع، ریلوے، میڈیکل، موبائل مینوفیکچرنگ اور طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اچھی حکمرانی اور مرکزی حکومت کے ساتھ بہتر تال میل اتر پردیش کے لیے بہتر نتائج لائے گا۔

یوپی کے لکھنؤ میں ’’ آزادی کا امرت مہوتسو: نمائش کا افتتاح، دستکاری کی نمائش اور کاریگروں اور برآمد کنندگان کے ساتھ بات چیت‘‘ کے موقع پر برآمد کنندگان اور کاریگروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آج کہا کہ یوپی دستکاری اور ہینڈ لومز کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کاریگروں پر زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نوادرات اور فنکارانہ نقش و نگار کی نمائش کریں اور ہندوستان کے مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت کو ظاہر کریں۔ روایتی فن اور دستکاری کو فروغ دینے میں خواتین کاریگروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ہماری خواتین کی افرادی قوت کو باعزت زندگی گزارنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کےپاس فن ہے لیکن انہیں قیادت اور مارکیٹ سے رابطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کاریگروں سے کہا کہ وہ اعتماد اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’جب آپ واقعی دل و جان سے کسی چیز کی خواہش کرتے ہیں تو تمام کائنات آپ کو اس کے حصول میں مدد دیتی ہے‘‘۔

کاریگروں کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے شری گوئل نے کہا، ’اگر ہم کاریگروں کو بازار سے نہیں جوڑیں گے تو روایتی دستکاری ختم ہو جائے گی‘۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسا نظام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے جو دستکاری اور برآمدی صنعت سے متعلق کام میں آنے والی نسلوں کی شرکت کو یقینی بنائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یوپی حکومت کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد گھریلو صنعت کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع طریقہ کاروضع کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ضلع، ایک پروڈکٹ یوپی کی ہنرمندی، اسٹارٹ اپ، صنعتوں اور کسانوں کو فروغ دے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں یوپی میں ایک ایماندار حکومت کی ضرورت ہے جو صنعت کاروں، تاجروں غریب کسان اور مزدور کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ توازن یوپی کے ساتھ ساتھ بھارت کی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

جناب گوئل نے یہ بھی بتایا کہ انتھک کوششوں کے ساتھ یوگی جی کی قیادت میں ریاستی حکومت یوپی کے 20 کروڑ لوگوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنا رہی ہے۔ آج، یوپی ایک ماڈل بن رہا ہے اور اس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام مرکزی اسکیموں کے فائدے آخری آدمی تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا، ’’یوپی حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستکاری کے کاریگروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے، ’’سبکا پریاس‘‘ کے ساتھ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے کاریگروں کی مصنوعات غیرملکی بازاروں تک پہنچیں‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More