32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دو روزہ نارتھ ایسٹ کالنگ فیسٹول اختتام پذیر

पूर्वोत्‍तर क्षेत्र विकास मंत्रालय के दो दिवसीय ‘नॉर्थ ईस्‍ट कॉलिंग’ महोत्‍सव का कल समापन
Urdu News

نئی دہلی۔ دو روزہ نارتھ ایسٹ کالنگ فیسٹول کل یہاں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس کااہتمام شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے کیا تھا۔ کابینہ سکریٹری جناب پی کے سہنا اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے سکریٹری جناب این کے سہنا  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب نوین ورما اور سیاحت کی وزارت میں سکریٹری محترمہ رشمی ورما  نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران 2015 بیچ کے ا سسٹینٹ سکریٹریوں نے فیشن شو میں شرکت کی۔ اور شو کے فیشن ڈیزائرس کو جناب پی کے سہنا نے عزت افزائی کی۔پروگرام میں مختلف کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں شمال مشرقی خظے کی ثقافت کو پیش کیاگیاتھا۔

اختتامی تقریب کے دوران مقابلوں میں انعام جتینے والوں اور دوسرے نمبر پر آنے والے لوگوں کے ناموں کا بھی ا علان کیا گیا۔ اسکول کو ئز مقابلے‘‘ نو یور نارتھ ایسٹ میں ایشان چورسیا اور دھرو شرما کو جن کاتعلق مایا پوری کے نیو ایرا پبلک اسکول سے تھا۔ پہلا انعام دیا گیا۔ اوپن کوئز مقابلے میں ‘‘ مکنتھ راگھون اور شاکیا شامک کر کھوونڈنے پہلا انعام جیتا۔ ہوم شیف مقابلے میں بہترین تھالی کے لئے کرسٹیانا کھرم بام اور جنا موئے رنگ تھیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ ویڈیو گرافی مقابلے کے لئے پہلا انعام جوزف تون تھانگ نے جیتا۔ فوٹو گرافی مقابلے بیوٹی آف نارتھ کے تحت پہلے انعام کے لئے نرنجن شرما کا نام کا اعلان کیا گیا جنہوں نے بیسٹ ڈیزآف اے لائف ٹائم کے لئے انعام حاصل کیا۔ سمپیوزیم مقابلے کے تحت سلوان پبلک اسکول کے وشال سنگھ کو بہترین مقرر قرار دیا گیا۔ کوریو گرافی مقابلے کے لئے پہلا مشترکہ انعام جے آئی آئی ٹی اور راجدھانی کالج نے حاصل کیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتے کو نارتھ ایسٹ کالنگ فیسٹول کا افتتاح کیاتھا۔

دو روزہ پروگرام میں شمال مشرق کے مالا مال ثقافت، شمال مشرق کے بینڈز کے لئے موسیقی فیسٹول اور شمال مشرق کے رقص کے لئے کلچرل نائیٹ کو شامل کیا گیاتھا۔

 لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس پروگرام کو دیکھا اور اس میں سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں نے شرکت کی ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت‘‘ ڈیسٹیشن نارتھ ایسٹ سریز کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کا منصوبہ ہے ان پروگراموں کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کے فن ، ثقافت ، وراثت کھانے پینے ، دست کاری کا روبار اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More