26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ای ایم ایل اور او ایف بی نے قوت میں اضافہ کرنے والے 155 ایم ایم 52 کیل ماؤنٹیڈ گن سسٹم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، آردی ننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) بھارت ارتھ موورس لمیٹیڈ (بی ای ایم ایل) نے چنئی میں جاری ڈیفنس ایکسپو 2018 میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے تازہ ترین پروڈکٹ 155 ایم ایم 52 کیل ماؤنٹیڈ گن سسٹم کو لانچ کیا۔ اس پروڈکٹ کو مشترکہ طور پر سی ایم ڈی، بی ای ایم ایل جناب دیپک کمار ہوتا اور ڈی جی او ایف اور چیئرمین او ایف بی جناب ایس کے چورسیا نے لانچ کیا۔

اس پروجیکٹ کی خصوصیت ہے کہ اس کو مکمل طور پر او ایف بی نے بی ای ایم ایل اور بی ای ایل کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور اس کے لئے میک ان انڈیا کی روشن  مثال ہے۔ یہ گن جدید ترین لے اِنگ اور سائٹنگ نظام جیسے جی پی ایس پر مبنی آئی این ایس، مزل وِلوسٹی فیڈر ڈیٹا مینجمنٹ، دن رات فائرنگ، بلاسٹنگ کمپیوٹر صلاحیت نظام پر مبنی ہے۔

یہ اعلی اسٹریٹیجک پائیدار ہتھیار تمام طرح کے علاقوں میں پہنچ سکتا ہے  اور تمام طرح کے موسموں میں کام کرسکتا ہے اور یہ ہندوستان کے موجودہ توپ خانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور ڈیفنس کی قوت میں مزید اضافہ کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More