34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ذات پات ، نسل اور مذہب سے ہٹ کر ہر ایک شخص کو متحد کرنا قوم پرستی ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ    ذات پات ، نسل اور مذہب سے  ہٹ کر  ہر ایک کو متحد کرنا   قوم پرستی   ہے ۔  نائب صدر جمہوریہ نے    آج آندھراپردیش کے نیلور میں واقع  سورن  بھارت ٹرسٹ میں   منعقدہ    سنکرانتی تقریبات  میں    ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے     یہ بات کہی ۔  اس موقع پر   تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت  او ر دیگر معززین بھی موجود تھے۔

آج  سوامی وویکا نند   کی سالگرہ پر    ان کا تذکرہ کرتے ہوئے نائب صدر نے   نوجوانوں سے  اپیل کی کہ وہ    ان کی تعلیمات سے ترغیب حاصل کریں اور  قومی تعمیر میں    اپنی حصہ داری ادا کریں ۔    نوجوانوں کو  سوامی وویکا نند کی تعلیمات سے    سبق لیتے ہوئے   آگے بڑھنا چاہئے    اور انہیں    موجودہ دور کی ضروریات سے     اوپر اٹھنا چاہئے۔   انہوں نے کہا کہ   ‘جاگو  ،اٹھو، اور اس وقت تک نہ رکو   جب تک کہ مقصد حاصل نہ ہوجائے’۔

نائب صدر نے کہا کہ   وویکا نند نے ہمیں     ضرورت مند لوگوں کی مدد کے ذریعہ  سچی خدمت کرنے کی   تعلیم دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ    ‘ان کے الفاظ  ابدی ہیں، وہ کسی بھی دور میں     موزوں رہیں گے ’۔  سری سری اور گراجدا جیسے    تیلگو ادب     کے عظیم لیڈروں کا تذکرہ کرتے ہوئے      نائب صدر نے کہا کہ   انسانیت کی خدمت   خدا کی خدمت  کرنے کی طرح ہے۔   انہوں نے کہا کہ   ‘ان لوگوں تک پہنچنا     جن تک  پہنچا نہ گیا ہو    ،  ان لوگوں کی خدمت کرنا      جن کی خدمت نہ کی گئی ہو، ان  جیسے  کاموں  سے ہمیں بہت  خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔

 نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ     فن  ، مذہب   یا خطے   کی سرحدوں سے بالاتر ہوتا ہے اور ہر ایک کو  ذات پات  ، نسل  یا مذہب سے ہٹ کر صلاحیت   کا احترام اور اس کی ستائش کرنی چاہئے اور ملک کی خدمت    کرنی چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More