37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکچھا منتری نے قومی سطح کے اوپن چیلنج مقابلے، مسائل کے حل، ڈیفنس ایکسپو 2018 کے فاتحین کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، رکچھا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج چنئی کے نزدیک ایسٹ کوسٹ روڈ پر کانچی پورم ضلع میں تھروویدانتھائی میں قومی سطح کے اوپن چیلنج مقابلے سالیوشن ٹو پرابلم ڈیفنس ایکسپو 2018 کے لئے آج انعامات تقسیم کئے۔ دفاع سے متعلق نمائش ڈیفینس ایکسپو 2018  کے موقع پر منعقد تقریب کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو میں کسی اور بات کے علاوہ ، جو بات زیادہ اہم تھی، وہ یہ کہ یہ سب سے دلچسپ پہلو تھا۔ انہوں نے خاص طور پر ڈیفنس ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری کیلئے طلبہ کے خدمات کیلئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کیلئے بہتر مستقبل نظر آ رہا ہے، کیونکہ بہت سے نوجوانوں نے  تعلیم کے اپنے پروگرام میں مصروف ہونے کے اس طرح کے حل  تلاش کر لئے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے اچھے کام انجام دینے کیلئے انعام جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزارت دفاع مستقبل میں اس طرح کے ذہین لوگوں کو شامل کرنے کیلئے ہمیشہ منتظر رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More