25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے امریکہ کے رول کی تعریف کی

Urdu News

نئی دہلی،1 امریکی سینٹ  کے رکن ٹیڈ کروز (ریپبلیکن –ٹیکساس) اور میگی حسن (ڈیموکریٹ-نیو ہیمپ شائر)  نے آج نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ  سنگھ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری میں ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےطور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے امریکہ کو دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت  سے تعبیر اور امریکہ کو ہندوستان کے سب سے زیادہ اہم اور بھروسہ مند ساجھیداروں میں سے ایک قرار دیا ۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان امریکہ کے درمیان اشتراک وتعاون نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران غیر معمولی اور شاندار پیش رفت  کی ہے، جناب راج ناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری مزید توسیع پائے گی اور پھلے پھولے گی۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئےامریکہ کے ذریعے ادا  کئے گئے رول کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت ہند کے عہد کا اعادہ کیا۔

ہندوستان میں امریکی سفیر جناب کنیتھ جسٹر اور وزارت دفاع کے افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More