39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کسانوں کی فلاح و بہبود کی اسکیمیں

Urdu News

نئی دہلی، خزانے  کے وزیر مملکت جناب   شیو پرتاپ  شکلا نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم  ( کے سی سی )  کھیتی باڑی کے مختلف مرحلوں  پر  کسانوں کی مالی   ضرورتیں  پوری کرتی   ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد    ایک سنگل ونڈو کے تحت  بینکنگ نظام سے  مناسب  اور بروقت  قرض  فراہم کرنا ہے  تاکہ کسان   بہت نرم اور آسانی سے   یہ قرض  اپنی کھیتی باڑی اور دیگر ضرورتوں  کے لئے حاصل کر سکیں ۔     ان کسانوں کو   فصلوں کی   کٹائی کے لئے  مختصر   مدت کا قرض دیا جاتا ہے  ۔ یہ قرض کسانوں کے مکان  کی ضرورت  پوری کرتا ہے  ۔ مارکیٹنگ کے لئے بھی قرض دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ  کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم  اے ٹی ایم  والے رُوپے کارڈ    کی سہولت فراہم بھی  کرتا ہے ۔  کریڈٹ  کارڈ اسکیم کے تحت ، جو کسان  اہل ہیں ، ان میں  چھوٹے کسان    ،  منجھولے کسان  ،  شیئر کروپرس  اور    پٹے والے کسان شامل  ہیں۔   مذکورہ اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپ  یا   جوائنٹ  لائبلٹی  گروپ بھی فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More