27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کمانڈروں کا کانفرنس 8 مئی سے نئی دلی میں شروع ہوگا

Urdu News

نئیدہلی؛ اس سال کے بحریہ کمانڈروں کے دو سالہ کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 8 مئی سے 11 مئی 2018 تک نئی دلی میں منعقد ہونا طے پایا ہے۔ کانفرنس کے دوران بحریہ کے شعبے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے مقصد سے اس کی مشن کی بنیاد پر تعیناتی کے فلسفہ  کا جائزہ لیا جائے گا۔ معزز  وزیراعظم کے ویژن سبھی کی حفاظت اور  ترقی (ساگر) کو فروغ دینے والے اس مشن کا مقصد اہم شعبوں میں ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی پائیدار، پرامن اور جوابدہ موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔

گزشتہ سال بحریہ کی توجہ جنگ کی افادیت اور مواد کی تیاری اور 131 جہازوں اور آب دوزوں کے بڑے بیڑے کے تحفظ پر رہا ہے۔ کانفرنس کے دوران تربیتی مراحل کے ذریعے بحالی کی مدت سے تبدیلی کیلیے بحری جہاز کے نئی تبدیلی سمیت جنگی افادیت کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور اس کے بعد  مکمل سطح پر آپریشن کی تحقیقات کی جائے گی۔

بحریہ کے کمانڈر سرمایہ حاصل کرنے کی ترجیحات کے ذریعے  بحریہ کے دفاعی بجٹحصے کا زیادہ سے زیادہ  استعمال اور صلاحیت کے اہم خلیج  کو پر کرنے کے لیے جدید منصوبوں پر بھی غور و خوض  کریں گے۔ چار روزہ کانفرنس کا اختتام 11 مئی کو ہوگا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران بحریہ کمانڈروں کی کانفرنس کو عزت مآب وزیر دفاع خطاب کریں گے اور اس کے بعد وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا جائے  گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More