41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھوبنیشور میں تجدید شدہ اور اپ گریڈ شدہ 100بستروں والے ای ایس آئی اسپتال کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 دسمبر 2018 (پیر کے روز) کو حکومت ہند کے متعدد پروجیکٹوں کے ساتھ بھوبنیشور کے آئی آئی ٹی کیمپس سے تجدید شدہ اور اپ گریڈ شدہ 100 بستروالا ا ی ایس آئی اسپتال، بھوبنیشور( اڈیشہ) قوم کے نام وقف کیا۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں پروفیسر گنیشی لال، گورنر، اڈیشہ، جناب نوین پٹنائک، وزیراعلی، اڈیشہ، جناب جول ا ورم، قبائلی امور کے وزیر، حکومت ہند، جناب دھرمیندر پردھان، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہنر مندی کے فروغ اور سرمایہ کاری کے وزیر، حکومت ہند اور ڈاکٹر (پروفیسر)پرسنا کمار پٹاسنی، رکن پارلیمنٹ بھوبنیشور شامل تھے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سو بستر والے موجودہ ای ایس آئی اسپتال بھوبنیشور کی تجدید کاری کی گئی ہے اور اسے ترقی دے کر 100 بستروالا اسپتال بنا دیا گیا ہے۔ اس کی پروجیکٹ لاگت 73 کروڑ روپے( تقریباً) ہے۔ تمام جدید سہولیات سے آراستہ یہ اسپتال بھوبنیشور علاقے کی ای ایس آئی اسکیم کے تحت مستفیدین کو اچھا طبی علاج فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھارت کے تمام باشندوں کو اچھے معیاری طبی علاج فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔اس مقصد کے لئے بھارت کے دور دراز علاقے میں طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے ‘‘آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت’’ ویلنس ہیلتھ سینٹرس  بھی کھولے جارہے ہیں۔

پروگرام میں جن دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا گیا وہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور پیٹرولیم  اور قدرتی گیس کی وزارت، حکومت ہند کے تھے۔

بھارت میں ای ایس آئی اسکیم

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایک اہم سماجی سیکورٹی تنظیم ہے جوملازمت کے دوران لگنے والی چوٹ، بیماری اور موت وغیرہ جیسے ضرورت کے وقت میں معقول طبی نگہداشت اور کئی طرح کے نقدی فوائد جیسے  جامع سماجی سیکورٹی فوائد فراہم کررہی ہے۔ ای ایس آئی ایکٹ کا انطباق  ان عمارتوں پر ہوتا ہے جہاں دس یا اس سے زائد لوگ برسرروزگار ہوتے ہیں۔ ماہانہ 21 ہزارروپے تک  تنخواہ پانے والے ملازمین ہیلتھ انشورنس کور اور دیگر فوائد کے ای ایس آئی ایکٹ کے تحت حقدار ہوتے ہیں۔ یہ ایکٹ اب ملک بھر کے 10.33 لاکھ سے زائد کارخانوں اور اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔ جس سے تقریباً 3.43 کروڑ انشیورڈ افراد فیضیاب ہوتے ہیں۔ فی الحال ای ایس آئی اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کل آبادی کی تعداد 13.32 کروڑ اس سے زائد ہے۔ 1952میں اپنے قیام کی تاریخ سے ای ایس آئی کارپوریشن کے تحت اب تک 154 اسپتال، 1500148  ڈسپنسریاں/ آئی ایس ایم یونیٹیں،815برانچ، پے آفیسرز اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی/ ڈویژنل دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More