33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن رجیجو نے ایس ایس بی کے55ویں سالگرہ پریڈ میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی،  سشستر سیما بل(ایس ایس بی) نے آج یہاں گھیٹورنی میں اپنی 25 ویں بٹالین میں 55ویں سالگرہ پریڈ منایا۔داخلی امور کے وزیرمملکت جناب کرن رجیجو نے پریڈ کی سلامی لی اور ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس ایس دیسوال کے ساتھ اس متاثر کن پریڈ کامعائنہ کیا۔ پریڈ کے بعد جناب کرن رجیجو نے قوم کے تئیں ایس ایس بی کی خدمات کے اعتراف میں امتیازی خدمات کے لئے پریزیڈینٹ پولیس میڈل اور  قابل تعریف خدمات کے لئے پولیس میڈل ایوارڈ دیئے۔

جناب کرن رجیجو نے سالگرہ تقریبات کے لئے ایس ایس بی کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کی اور ملک کے لئے اپنے آپ کو وقف کردینے کے لئے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔انہوں نے   سال 1963 میں  اپنے قیام  سے ہی  جہاں بھی ا یس ایس بی کے جوان  تعینات رہے ،سیوا،سرکشااور بندوتوا کے اصل مقصد سے قوم کی خدمت کرنے کے لئے ایس ایس بی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی ملک میں دوسرا سب سے بڑا سرحدی نگرانی فورس بن گیا ہے۔ انہوں نے ایس ایس بی کی اس کے تمام 73 بٹالین کے ایک مقررہ وقت میں کام کاج شروع کردینے کے لئے ستائش کی۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے سشستر سیما بل کے انٹیلی جنس سیٹ اپ کے لئے650 عہدوں کی تخلیق  کی منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیر نے سرحد پر مختلف جرائم کا ارتکاب کرنے وا لوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی ہتھیاروں، جنگلاتی زندگی اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایس ایس بی کی حصولیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے انسانی ٹریفکنگ کی برائیوں کے خلاف ایس ایس بی کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ایس ایس بی نے غیر قانونی انسانی کاروبار کرنے والوں سے بچائے گئے متاثرین کو تربیت دینے اور انہیں خودکفیل بنانے کے لئے قومی ہنر مندی کے فروغ کے کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔

جناب رجیجو نے کہا کہ ایس ایس بی ملک کا ایسا پہلا سرحدی نگرانی فورس ہے جس میں سال 2007 میں سرحدی نگرانی کی ذمہ داری کے لئے خواتین کی بھرتی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی دوستانہ طور پر   پڑوسی ملکوں کے ساتھ بھارت کی سرحدوں کی نگرانی کے اپنے فرائض ادا کررہا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک چیلنج بھرا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس بی ملک کے دیگر حصوں مثلاً جموں وکشمیر،ایل ڈبلیو ڈی متاثرہ علاقوں اور قدرتی آفات سے متاثر علاقوں میں  بھی اپنے فرائض ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی کے دوبٹالینس  این ڈی آر ایف میں تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس بی کی اس کے سوک  ایکشن پروگرام، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام  اور سووچھ بھارت ابھیان وغیرہ میں تعاون کے لئے بھی تعریف کی۔انہوں نے ایس ایس بی کے ان کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے مختلف قومی اور عالمی پروگراموں میں تمغے جیتے ہیں۔

 ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایس دیسوال نے ایس ایس بی  کے قیام سے ہی اس کی قابل فخرتاریخ اور اس کے اقدامات کےبارے میں اظہارخیال کیا۔انہوں نے  اس ایس ایس بی  عملے کو  خراج عقیدت بھی پیش کیا جس نے  ملک کی خدمت کے لئے  عظیم قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایس ایس بی کے پاس 18 سیکٹر، 73 بٹالین اور710 بی او پی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس بی جوان ایسے انتہائی مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں پورے خلوص کے ساتھ کام کررہے ہیں جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایس ایس بی سول ونگ کے افسران کو اگلے سال آئی بی میں ٹرانسفر کردیا جائے گا جس سے ان کے لئے نئے مواقع کھلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس میں تقریباً 2000 خواتین اہلکار ہیں اور ایس ایس بی خواتین کو پانچ فیصد نمائندگی دینے کے لئے کوششیں کررہا ہے۔جناب دیسوال نے کہا کہ ایس ایس بی کی خواتین اہلکاروں کو کانگو کے اقوام متحدہ مشن میں آر می بٹالین کے ساتھ تعینات کیا جارہا ہے۔گزشتہ سال کی حصولیابیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایس ایس بی نے 260 کروڑ سے زائد روپے ضبط کئے ہیں اور 6500 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایس ایس بی نے پچھلے ایک سال میں 254 انسانی اسمگلروں سے 752 متاثرین کو نجات دلائی ہے۔

اس موقعہ پر جناب رجیجو نے‘‘ایس ایس بی سماچار’’ کی 55 ویں   سالگرہ شمارے کا اجرا بھی کیا۔

ایس ایس بی پریڈ میں  نیپال کی مسلح پولیس فورس کے سربراہ جناب شیلندرکھنال، بھوٹان کے ڈپٹی چیف آف مشن  جناب سونم توبگے، سی اے پی ایف کے  ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More