27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

استفادہ کنندگان کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا (اربن) ایوارڈز کا قیام

Urdu News

نئی دلّی، مکانات اور شہری امور کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شہری مقامی باڈیوں اور استفادہ کنندگان کی خدمات اور تعاون کا اعتراف کرنے کی غرض سے پہلی مرتبہ استفادہ کنندگان کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا (اربن) ایوارڈز قائم کیا ہے۔  توقع ہے کہ استفادہ کنندگان کے لئے یہ خصوصی ایوارڈ ریاستوں /،مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لاکھوں لوگوں کے لئے مکانات کے خوابوں کو پورا کرنے اور استفادہ کنندگان کو پائیدار طریقے اپنا کر اپنا مکان تعمیر کرنے کے لئے راغب کرے گا ۔انعام یافتگان کو قومی سطح کی تقریب میں انعام دیا جائے گا۔ فاتحین کے انتخاب کا عمل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ایم آئی ایس سسٹم میں اپ لوڈ کر کے صاف و شفاف بنایا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ پی ایم اے وائی (یو) بینکوں اور ہاؤسنگ فائننس کمپنیوں کے تعاون کے اعتراف کئے جانے والے سی ایل ایس ایس ایوارڈ کے علاوہ ہے۔

            پردھان منتری آواس یوجنا (اربن) پی ایم اے وائی (یو) نے شہری علاقوں میں 112 لاکھ مکانات کی مانگ کے مقابلے میں 85 لاکھ مکانات منظور کر کے ایک اہم سنگ میل کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ 50 لاکھ مکانات تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں اور زائد از 26  لاکھ مکانات کی تعمیر پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔

            اس ایوارڈ میں شمولیت کی آخری تاریخ 20 اگست، 2019 ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More