32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری لنکا کے اراکین پارلیمنٹ کی وزیر اعظم سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی۔ سری لنکا کے اراکین  پارلیمنٹ کے ایک وفدنے آج یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عالی جناب کارو جے سوریہ نے اس کثیر جماعتی وفد کی قیادت کی۔

پارلیمانوں نے  بھارت اور سری لنکا کے مابین استوار تاریخی تعلقات اور ساجھا روحانی وورثے کا ذکر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں ہوئی پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا۔ پارلیمانوں نے سری لنکا میں بھارت کی امداد سے نافذ  کیے جانے والے متعدد عوامی ارتکاز والے ترقیاتی اور تعاون پر مبنی پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مشترکہ اقتصادی پروجیکٹوں پر تیز رفتاری سے عمل آوری کے نتیجے میں دونوں ممالک کی معیشتوں اور عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس طرح کے روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین صوبائی سطح پر مقامی اداروں کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کے لیے نئے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے مابین  تعلقات کو وسعت دینے میں خاطر خواہ طور پر مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More