33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت کے اقدامات

पूर्वोत्‍तर क्षेत्र विकास मंत्रालय के प्रयास
Urdu News

 نئی دہلی،  جولائی؍ شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر ونے پی سہسر بدھے کے ایک سوال کےتحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کی ترقی کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت نے سرگرمی کے ساتھ درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

 (i)ریاست کے مختلف افسران نان لیپسبل سینٹرل پول آف ریسورسیز (این ایل سی پی آر) کی اسکیم کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹوں کے معاملے میں ریاستی حکومتوں کی رپورٹوں اور استعمال کے سرٹیفکیٹ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ریاستوں کی راجدھانیوں کا حسب معمول دورہ کررہے ہیں اور وہاں قیام بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وزارت ریاستی حکومتوں کے متعلقہ افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ اور دیگر آئی ٹی ذرائع جیسے وہاٹس ایپ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مستقل رابطے میں ہے۔

(ii) وزارت کی اہم ترین اسکیم نان لپسیبل سینٹرل پول آف ریسورسیز (این ایل سی پی آر) کے رہنما خطوط پر نظرثانی کی گئی ہے، جس کا مقصد اس اسکیم کے تحت شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کی تکمیل کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔

(iii)این ایل سی پی آر پروجیکٹ پورٹل شروع کیا گیا ہے ،جس کے ذریعے ریاستی حکومت سے مطلوبہ تمام دستاویزات وزارت کو آن لائن وصول ہو جاتی ہیں۔

وزارت کے ذریعے کئے گئے ایسےاقدامات کا یہ اثر ہوا ہے کہ 31 مارچ 2017 تک این ایل سی پی آر اسکیم کے تحت استعمال کے معطل شدہ سرٹیفکیٹ کی رقم کم ہو کر 146.74 کروڑ روپے پر آ گئی، جبکہ یکم اپریل 2016 کو یہ 1158.95 کروڑ روپے تھی۔ مکمل ہونے والے پرجیکٹوں کی تعداد سال 2015-16 میں 30 تھی، جو کہ سال 2016-17 میں بڑھ کر 76 ہو گئی۔ جاری رہنے والے پرجیکٹوں میں 2016-17 کے دوران 90 فیصد فنڈ استعمال ہوا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More